شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف


پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتحال کے سبب ہوا تھا۔مدیحہ امام نے کہا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔\میزبان کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

’پشتو سٹینڈ اپ کامیڈی کے موجد‘، میراوس طویل علالت کے بعد چل بسے

مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت کیوں نہیں؟ معروف اداکار کا اہم بیان

نازیبا وڈیوز لیک، مناہل ملک کا شدید ردعمل

تینوں خانزکو چھوڑکر کونسی بالی ووڈ شخصیت ارب پتی؟

معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف

احسان فراموشی اور جھوٹ کا چہرہ ہوتا تو یہی ہوتا۔۔ طوبیٰ انور کے میڈیا میں آنے کی داستان سنانے پر بشریٰ اقبال پھٹ پڑیں

گھر والوں کو بتائے بغیر آیا تھا۔۔ رجب بٹ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دل دہلا دینے والے حقائق بتا دیے

ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل

سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی