
"ہاں، میں پاکستان میں نہیں ہوں۔ میں نے 23 مارچ کی رات ملک چھوڑا۔ مجھے اپنی ذات کا کوئی خوف نہیں تھا، لیکن اپنی ماں اور خاندان کے لیے پریشان تھا۔ میں اپنی لوکیشن شیئر نہیں کر رہا، لیکن میں یہاں اکیلا آیا ہوں، میرے دوست میرے ساتھ نہیں تھے۔ یہاں تک کہ میرے خاندان کو بھی میرے نکلنے کا علم تب ہوا جب میں یہاں پہنچ چکا تھا۔ میں مسلسل ویڈیوز ریکارڈ کر رہا ہوں اور جلد ہی سب کچھ دکھاؤں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں پاکستان واپس آ سکوں گا یا نہیں، لیکن میرا دل یہی چاہتا ہے کہ جلد از جلد وطن لوٹوں۔ میں صرف ایک شرٹ اور اپنے فونز کے ساتھ نکلا کیونکہ میری زندگی کو خطرہ تھا۔ میں نشانے پر تھا، اسی لیے اکیلا نکل آیا۔ اب میرے دوست بھی یہاں میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔"
معروف یوٹیوبر رجب بٹ، جو اپنی کامیابی اور تنازعات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں، اس وقت سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان پر گستاخی کے الزامات عائد کیے گئے، جس کے بعد وہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
رجب بٹ نے کئی بار معافی مانگی، لیکن صورتحال بگڑتی گئی، اور بالآخر انہیں ملک چھوڑنا پڑا۔ گزشتہ رات، انہوں نے ایک تفصیلی معذرتی ویڈیو بھی جاری کی، مگر ان کے مداحوں کی نظریں ان کی حالیہ ویڈیو بلاگ پر جمی تھیں، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنی ہجرت کی اصل وجوہات بیان کیں۔
رجب بٹ کے مداح اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقل طور پر بیرون ملک رہائش اختیار کر لیں کیونکہ پاکستان میں کامیاب ڈیجیٹل کریٹرز کے لیے حالات محفوظ نہیں۔ ایک مداح نے لکھا، "رجب، براہ کرم واپس مت آنا، یہ ملک تمہارے لیے نہیں ہے۔" جبکہ ایک اور مداح نے جذباتی انداز میں کہا، "گزل کی ڈیلیوری سے پہلے واپس آجاؤ!" کئی مداح ان کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔