مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں


بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اپنی اوریجنل ریلیز کے 31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو 25 اپریل کو فور کے ری ماسٹرڈ ورژن کے تحت سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔’انداز اپنا اپنا‘ کی ری ریلیز ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے تحت کی جائے گی۔اس خبر کا اعلان فلم میکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا۔’انداز اپنا اپنا فلم‘ انسٹاگرام ہینڈل نے اعلان کیا کہ ’پاگل پن کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ انداز اپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو سنیما گھروں میں دوبارہ سے ریلیز کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔‘انداز اپنا اپنا کا نیا ٹریلر بھی جلد ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس ری ماسٹرڈ ورژن کو انڈیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم انداز اپنا اپنا 4 نومبر 1994 کو ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس فلم نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہرت حاصل کی۔    View this post on Instagram           A post shared by Andaz Apna Apna Official (@andazapnaapnafilm)انٹرنیٹ کی مقبولیت کے بعد اس فلم نے دنیا بھر کے فلم بینوں کی توجہ حاصل کی۔اس فلم کو کلٹ کلاسک کا درجہ دیا جاتا ہے یعنی یہ فلم مخصوص لوگوں میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر ’انداز اپنا اپنا‘ کے سِینز اور ڈائیلاگز کو مِیم کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس فلم کے سکرین پلے کو 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وکٹوریہ نمبر 203‘ سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رمشا خان اواراحد رضامیرکی دوستی کے چرچے

کرینہ کپور کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

دنانیر نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

حبا بخاری کا بچپن میں 40 ہزار روپے عیدی ملنے کا انکشاف

ماں نے جو بنایا ہے وہی کھاؤں گا۔۔ 60 برس کی عمر میں بھی اتنے فٹ ! ٹرینر نے سلمان خان کی فٹنس کے کئی راز بتا دیے

سلمان خان کی فلم ’سکندر نے کتنی کمائی کی، جانیے

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

’پشتو سٹینڈ اپ کامیڈی کے موجد‘، میراوس طویل علالت کے بعد چل بسے

پہلے بہت غصہ آتا تھا لیکن اب۔۔ کس بات نے آریز احمد کو بدل دیا؟ محبت کے اظہار پر حبا بخاری رو پڑیں

اسٹیل کا گلاس پھینک کر ٹی وی توڑ دیا۔۔ ندا یاسر غصے میں کیا کچھ توڑ چکی ہیں؟ یاسر نواز کے انکشافات

بجلی کا بل 2 لاکھ آتا ہے اور۔۔ میم سے محبت میں طلحہ احمد کا عالیشان بنگلہ ! جانیں اس کے متعلق دلچسپ باتیں

مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی