کرینہ کپور کو کھانے میں کیا پسند ہے؟


بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈا ابالنا بھی نہیں آتا جبکہ سیف ان سے بہتر کھانا بنالیتے ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی اور اہل خانہ کی پسند اور ناپسند پر بات کی۔ دوران گفتگو بالی وڈ بیبو نے اعتراف کیا کہ ’ایک تھکا ہارا دن گزارنے کے بعد گھر کے کھانے جیسا نعم البدل کچھ بھی نہیں ہے، اب ہم ( میں اور سیف) نے خود کھانا بنانا شروع کر دیا ہے، یوں کہیں مجھے اور سیف کو گھر میں کھانا بنانے کی عادت سی ہوگئی ہے لیکن سیف مجھ سے بہترکک ہیں ‘۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم کوکنگ سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سیف ایک بہتر کک ہیں جبکہ میں انڈا بھی نہیں ابال سکتی‘۔کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کھانے کیلئے choosy نہیں ہوں یہاں تک کہ مجھے ایک ہی ڈش کئی دن تک کھانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں، میرا باورچی بھی 10 سے 15 روز تک ایک ہی کھانا کھاکھاکر تھک جاتا ہے، میں ہفتے میں5 دن کھچڑی شوق سے کھاتی ہوں اس پر ہلکا سا گھی کا تڑکا بھی مجھے بے حد پسند ہے‘۔اداکارہ نے بتایا کہ ’اگر میں2 یا 3 دن کھچڑی نہ کھاؤں تو مجھے واقعی اس کی شدید طلب ہونے لگتی ہے، میں اپنے باورچی کو میسج کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے اور میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی، جیسے کچھ لوگوں کو مشروب کی طلب ہوتی ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی کی ہوتی ہے! میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی‘۔ اداکار نے مزید بتایا کہ کپور خاندان کو ون ڈش کا جنون ہے، مزید برآں اداکارہ نے 'پایا سوپ' کو کپور فیملی کیلئے گولڈن ڈش بھی قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انمول بلوچ کون سے کروڑ پتی شخصیت سے شادی کر رہی ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

کرینہ کپور کا سیف علی خان سے بڑا شکوہ

ڈرامہ سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

مجھے بڑی عمرکا کہہ کر آڈیشن سے مسترد کردیا، پوجا ہیگڑے

سی آئی ڈی کے یادگار کردار اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

رمشا خان اواراحد رضامیرکی دوستی کے چرچے

کرینہ کپور کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

دنانیر نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

حبا بخاری کا بچپن میں 40 ہزار روپے عیدی ملنے کا انکشاف

ماں نے جو بنایا ہے وہی کھاؤں گا۔۔ 60 برس کی عمر میں بھی اتنے فٹ ! ٹرینر نے سلمان خان کی فٹنس کے کئی راز بتا دیے

سلمان خان کی فلم ’سکندر نے کتنی کمائی کی، جانیے

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی