لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ


بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورب پچھم اور کرانتی جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار منوج کمار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح 3:30 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ’لیجنڈری اداکار اور فلم ساز‘ کی موت کی خبر شیئر کی۔سینئر اداکار کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے مودی نے لکھا، ’لیجنڈری اداکار اور فلم ساز شری منوج کمار جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستانی سنیما کے ایک آئکن تھے، جنہیں خاص طور پر ان کے حب الوطنی کے جذبے کے لیے یاد کیا جاتا تھا، جس کی عکاسی ان کی فلموں میں بھی ہوتی تھی۔ منوج جی کے کاموں نے قومی فخر اور عزم کا جذبہ جگایا اور نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ میرے خیالات اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مسٹر کمار طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے تھے۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’یہ خدا کا کرم ہے کہ انہوں نے اس دنیا کو پرامن طریقے سے الوداع کیا۔ ان کا جنازہ کل صبح ہو گا‘۔یاد رہے کہ منوج کمار 1937 میں ایبٹ آباد، (اب خیبر پختونخواہ، پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے جو اس وقت برصغیر کا حصہ تھا اور ان کا نام ہری کرشنن گوسوامی تھا۔مسٹر کمار نے بالی ووڈ میں 1957 میں فلم فیشن سے ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد انہیں کانچ کی گڑیا (1961) میں رول ملا جہاں انہوں نے سعیدہ خان کے ساتھ اداکاری کی۔ اپکار (1967)، پورب اور پچھم (1970) اور کرانتی (1981) جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں ان کے کرداروں نے انہیں 'بھارت کمار' کا لقب دیا۔ انہوں نے شور (1972) میں ہدایت کاری اور اداکاری بھی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیپ ٹاپ اور ٹی وی کیوں توڑا، ندا یاسر کا تہلکہ خیز انکشاف

اوم پوری کی زندگی سے جوڑے راز کا پردہ فاش

اداکارہ چارواسویا نے ممبئی کیوں چھوڑا؟ ویڈیو وائرل

’چلو ۔۔۔‘، جب غیرملکی دیو آنند کو ٹیکسی ڈرائیور سمجھتے ہوئے گاڑی میں آ بیٹھا

کیا آپ آنکھیں موندے اس معصوم سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوگئے ! آپ بھی آزما لیں

ہانیہ عامر کے اس مہنگے ترین لہنگے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

میم سے محبت میں بارش کا منظر۔۔ نادیہ خان نے ایسی کیا نامناسب بات کہہ دی کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟

’بندر روڈ سے کیماڑی‘: مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے احمد رشدی اور کرشن چندر کی پیش گوئی

اروشی روٹیلا شدید تنقید کی زد میں، مگر کیوں

گووندا کی اہلیہ نے طلاق پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ تمناء بھاٹیہ کی لیک ویڈیو نے ہلچل مچا دی

بڑھتے وزن پر تنقید، اداکارہ کا ناقدین کو کرارا جواب

عائزہ خان کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا

سخت ورزش یا کوئی بیماری۔۔ کپبل شرما اتنے دبلے کیسے ہوگئے؟ نئی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان

ڈاکٹر امبرین کا نیلم منیر سے متعلق بڑا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی