
بچپن کی یادیں ہمیشہ دل کے قریب رہتی ہیں، خاص طور پر جب وہ ایک حسین لمحے کی صورت میں قیمتی خزانے میں بدل جائیں۔ ایسی ہی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک معصوم سا ننھا بچہ آنکھیں موندے ہوئے لیٹا نظر آ رہا ہے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟
اگر نہیں تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ وہی اسٹار ہیں جنہیں آج پورا پاکستان ان کی بہترین اداکاری، منفرد اسٹائل اور دل موہ لینے والی مسکراہٹ کی وجہ سے جانتا ہے۔ ان کی ہر پرفارمنس مداحوں کے دل جیت لیتی ہے، اور فیشن سینس بھی کسی سے کم نہیں۔
اب بھی نہیں پہچان سکے؟ تو چلیں، ہم پردہ اٹھا دیتے ہیں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ بلال عباس خان کے بچپن کی تصویر ہے!
لاکھوں دلوں کی دھڑکن، بلال عباس خان نے بہت کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کے ذریعے شوبز میں ایک مضبوط مقام بنایا ہے۔ ان کی اداکاری کی مہارت، کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت اور جاندار اسکرین پریزنس نے انہیں پاکستان کے بہترین اداکاروں میں شامل کر دیا ہے۔ چاہے وہ رومانس ہو، سنجیدہ کردار ہو یا منفرد کہانیوں پر مبنی ڈرامے، بلال عباس خان ہمیشہ ناظرین کو حیران کر دیتے ہیں۔
ان کا اسٹائل، ان کی شخصیت اور ان کا باوقار انداز مداحوں کو ہمیشہ متاثر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی فین فالوئنگ بے حد مضبوط ہے، جہاں ان کے ہر نئے پروجیکٹ کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے۔
بچپن کی معصومیت اور شرارت آج بھی بلال عباس خان کی شخصیت میں جھلکتی ہیں، اور یہی وہ چیز ہے جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے!