رجب بٹ نے سنجے دت سے ویڈیو کال پر کیا کہا؟


پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی بالی وڈ اسٹار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت بھی انھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کال پر گفتگو میں سنجے دت نے بھی رجب کی پسندیدہ شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ویڈیو کال ختم ہونے کے بعد رجب بٹ مداحوں کو اپنی آستین اوپر کر کے دکھاتے ہیں کہ سپر اسٹار سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔انھوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے سے بات کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو ان کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کر رہے ہیں۔رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ان قیاس آرائیوں میں بھی مصروف ہیں کہ یہ ویڈیو کال رجب اور سنجے دت میں دوستی کی ابتدا یا پھر کسی مشترکہ پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس راز سے بھی جلد پردہ اٹھ جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

2 مہینے گزر گئے لیکن گاڑی نہ ملی۔۔ ٹی وی شو میں جیتی کار لینے پر کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ ایاز سموں نے حقیقت بتا دی

سسرال سے آئی ہماری آخری عیدی۔۔ ربیکا خان کو عیدی میں کیا قیمتی سامان ملا؟ ویڈیو میں شادی سے متعلق بھی بتا دیا

سب کو ہنسانے والے معروف کامیڈین, جاوید کوڈو انتقال کر گئے ۔۔

رجب بٹ نے سنجے دت سے ویڈیو کال پر کیا کہا؟

عمارہ چوہدری کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

معروف ماڈل دماغ کی ناکام سرجری کے بعد چل بسی

جوہی چاؤلہ اور مادھوری نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

چپکے چپکے: وہ فلم جس کے ون لائنر لازوال اور ہندی انگریزی مقابلہ بے مثال

لیپ ٹاپ اور ٹی وی کیوں توڑا، ندا یاسر کا تہلکہ خیز انکشاف

اوم پوری کی زندگی سے جوڑے راز کا پردہ فاش

اداکارہ چارواسویا نے ممبئی کیوں چھوڑا؟ ویڈیو وائرل

’چلو ۔۔۔‘، جب غیرملکی دیو آنند کو ٹیکسی ڈرائیور سمجھتے ہوئے گاڑی میں آ بیٹھا

کیا آپ آنکھیں موندے اس معصوم سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوگئے ! آپ بھی آزما لیں

ہانیہ عامر کے اس مہنگے ترین لہنگے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

میم سے محبت میں بارش کا منظر۔۔ نادیہ خان نے ایسی کیا نامناسب بات کہہ دی کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی