
"کپل بھائی بیمار چل رہے ہو کیا؟ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟"
"کیا طبیعت ٹھیک نہیں؟ کہیں یہ ٹینشن کا نتیجہ تو نہیں؟"
کپل شرما کی حیران کن ٹرانسفارمیشن! مداح پریشان، وزن کم کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
بھارتی کامیڈین کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تازہ ویڈیو نے مداحوں کو حیران ہی نہیں، بلکہ پریشان بھی کر دیا! پہلے کی نسبت بےحد دبلے پتلے نظر آنے والے کپل کی نئی شکل پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جہاں مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by TellyMasala (@tellymasala)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنے وزن میں کمی کے لیے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر سخت ٹریننگ شروع کی ہے۔ وہ فروری سے روزانہ دو گھنٹے جم میں پسینہ بہا رہے ہیں، ساتھ ہی کک باکسنگ کی تربیت بھی لے رہے ہیں۔
"یہ اچانک اتنے پتلے کیسے ہوگئے؟"
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے فکر کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کہیں یہ ذہنی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں؟ جبکہ کچھ نے مذاق میں کہا کہ شاید ٹینشن میں وزن کم ہوا ہے۔
اب تک کتنے کلو کم ہوئے؟
اگرچہ کپل شرما نے خود اپنی فٹنس جرنی پر کوئی بیان نہیں دیا، لیکن رپورٹس کے مطابق وہ 11 کلو وزن کم کر چکے ہیں!