نیتا امبانی کا میک اپ آرٹسٹ کون ہے اور ایک دن کے کتنے پیسے لیتا ہے؟


نیتا امبانی، ایک ایسا نام جو نہ صرف بزنس کی دنیا میں جگمگاتا ہے بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ چاہے کوئی بڑی دعوت ہو یا معمول کی تقریب، ان کا ہر انداز دل موہ لینے والا ہوتا ہے۔ لیکن جو بات سب کی نگاہوں سے اوجھل رہتی ہے، وہ یہ ہے کہ ان کے ہر بے مثال لک کے پیچھے چھپی ہوتی ہے ایک ماہر شخصیت جن کا نام ہے مکی کانٹریکٹر۔ کون ہیں مکی؟! مکی کانٹریکٹر نے 90 کی دہائی میں فلم بے خودی سے قدم رکھا، جہاں ان کا پہلا تجربہ اداکارہ کاجول کے ساتھ تھا۔ یہ ان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر کبھی نہیں دیکھا۔ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ سے لے کر ’گڈ نیوز‘ تک، ہر بلاک بسٹر فلم کے پردے کے پیچھے مکی کا فن چھپا ہے۔ پڑھائی سائنس، لیکن دل میک اپ میں — جدوجہد سے شہرت تک کا سفر دلچسپ بات یہ ہے کہ مکی نے کیریئر کا آغاز سائنس کے طالبعلم کے طور پر کیا تھا۔ اس وقت بیوٹی انڈسٹری کو ایک سنجیدہ پروفیشن نہیں سمجھا جاتا تھا، لیکن شوق نے انہیں ممبئی کے ’ٹوکیو بیوٹی پارلر‘ تک پہنچایا۔ وہیں ایک دن قسمت نے دروازہ کھٹکھٹایا، جب اداکارہ ہیلن آئیں اور مکی کو ان کے بال بنانے کا موقع ملا۔ باتوں ہی باتوں میں انہوں نے فلموں میں کام کی خواہش ظاہر کی، اور وہیں سے سفر شروع ہوا۔ نیتا، ایشا، شلوکا — امبانی خواتین کا بیوٹی راز نیتا امبانی، ان کی بیٹی ایشا، اور بہو شلوکا — تینوں کے میک اپ میں جو نفاست اور چمک نظر آتی ہے، وہ مکی کی مہارت کا نتیجہ ہے۔ چاہے کسی شادی کی تقریب ہو یا انٹرنیشنل ایونٹ، ان کا ہر لک اتنا پرفیکٹ ہوتا ہے کہ نظر ہٹتی نہیں۔ مکی کی فنی چھاپ ہر تصویر میں محسوس ہوتی ہے۔ فلمی دنیا کے اے لسٹرز کے بھی چہیتے صرف امبانی خاندان ہی نہیں، مکی نے انوشکا، دپیکا، پریانکا، ایشوریا، سونم، اور عالیہ جیسے اسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ ان کا برش جہاں لگے، وہ چہرہ کیمرے کی جان بن جائے۔ کتنے پیسے لیتے ہیں مکی؟ جان کر ہو جائیں گے حیران! ایک طرف ان کا فن ہے، اور دوسری جانب ان کی فیس۔ رپورٹز کے مطابق، مکی کانٹریکٹر کی روزانہ کی فیس 25 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اگر آپ ممبئی میں ان کی خدمات چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 75 ہزار سے لے کر ایک لاکھ بھارتی روپے یومیہ تک جا سکتی ہے۔ نیتا امبانی کی بےمثال خوبصورتی، جسے دیکھ کر ہر کوئی واہ کہہ اٹھتا ہے، درحقیقت مکی کانٹریکٹر کی برسوں کی مہارت، مشق، اور مشن کا نتیجہ ہے۔ وہ صرف میک اپ نہیں کرتے، وہ شخصیت کو نکھارتے ہیں — اور یہی چیز انہیں ایک سادہ آرٹسٹ سے لیجنڈ بناتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی