فواد خان نےاپنی نئی فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے


پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔ فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔تاہم اب فواد کے بالی ووڈ میں واپسی پر معاوضے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستانی اداکار آخری بار 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کہ وجہ سے وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی