پہلی شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ، اداکارہ دانیا انورکاانکشاف


ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے کہا پہلی شادی میں انہیں طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ انہوں نے شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی تھی. دانیا انور نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ایک بار پھر انہوں نے اپنی پہلی شادی، اس کی ناکامی اور دوسری شادی پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی لیکن ان کی پرورش سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی ان کے خاندان میں کوئی بھی شوبز میں نہیں ہے، البتہ والدین سمیت دادا اور نانا کے خاندان والوں کو آرٹ میں دلچسپی رہی ہے جب کہ ان کی والدہ کی خواہش رہی تھی کہ ان کی بیٹی گلوکارہ یا اداکارہ بنے۔ان کی والدہ انہیں چار سال کی عمر میں میڈم نورجہاں کے گانے گنگنانے کا کہتی تھیں جب کہ والدین نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے بچپن میں ان سے اشتہارات میں کام بھی کروایا۔انہوں نے بتایا کہ شوبز کیریئر شروع کرنے سے کئی سال قبل 6 سال کی عمر میں انہوں نے والدین کی خواہش کے مطابق چند اشتہارات میں بھی کام کیا لیکن اداکاری کا آغاز پہلی شادی ختم ہونے کے بعد کیا۔ دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی پسند سے 19 سال کی عمر میں کی تھی، والدین نے انہیں روکا تھا لیکن وہ بضد تھیں، جس پر والدین بھی راضی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی چند سال تک رہی، انہوں نے بدترین تشدد برداشت کیا، انہوں نے شادی کو چلانے اور رشتہ نبھانے کی ہر کوشش کرکے دیکھی لیکن انہیں ناکامی ملی۔جس کے بعد انہوں نے خلع لی۔ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد والدین نے ان پر دوسری شادی کا دباؤ نہیں ڈالا اور انہیں سپورٹ کرتے رہے، جس وجہ سے وہ پہلی شادی کے تشدد اور مسائل سے نکلیں اور پھر شوبز کیریئر بھی شروع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔انہوں نے والدین کی سپورٹ، محبت اور شفقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر والدہ نے انہیں پرعزم رہنے کا کہا اور انہوں نے ہی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا کہا۔ دانیہ انور نے بتایا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کی اور انہیں پہلی شادی سے جو دو بچے ہیں، وہ بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں اور دوسرے شوہر ان کے بچوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو انہیں ان کے کام کا بخوبی اندازہ ہے، اس لیے وہ انہیں سپورٹ کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ دانیا انور نے دوسری شادی ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم کے بیٹے سے کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی