رمشا خان اواراحد رضامیرکی دوستی کے چرچے


پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا کہ احد رضا میر نا صرف میرا ساتھی اداکار ہے بلکہ میرا بہترین دوست بھی ہے۔ رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔ دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔ تعلقات اور دوستی کی خبروں پر کبھی دونوں نے کھل کر بات نہیں کی اور نومبر 2024ء میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔لیکن اب رمشا خان نے احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔ رمشا خان نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارہ کسی ساتھی اداکارہ کی اچھی دوست نہیں ہوسکتی۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے دو بہترین دوست ہیں اور وہ جب بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہیں، ان ہی سے رابطہ کرتی ہیں۔ان کے مطابق وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔ رمشا خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے بہترین دوستوں میں یمنیٰ زیدی اور احد رضا میر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو دونوں کو فون کر کے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر سے دوستی کے اعتراف کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انمول بلوچ کون سے کروڑ پتی شخصیت سے شادی کر رہی ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

کرینہ کپور کا سیف علی خان سے بڑا شکوہ

ڈرامہ سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

مجھے بڑی عمرکا کہہ کر آڈیشن سے مسترد کردیا، پوجا ہیگڑے

سی آئی ڈی کے یادگار کردار اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

رمشا خان اواراحد رضامیرکی دوستی کے چرچے

کرینہ کپور کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

دنانیر نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

حبا بخاری کا بچپن میں 40 ہزار روپے عیدی ملنے کا انکشاف

ماں نے جو بنایا ہے وہی کھاؤں گا۔۔ 60 برس کی عمر میں بھی اتنے فٹ ! ٹرینر نے سلمان خان کی فٹنس کے کئی راز بتا دیے

سلمان خان کی فلم ’سکندر نے کتنی کمائی کی، جانیے

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی