احسان فراموشی اور جھوٹ کا چہرہ ہوتا تو یہی ہوتا۔۔ طوبیٰ انور کے میڈیا میں آنے کی داستان سنانے پر بشریٰ اقبال پھٹ پڑیں


"اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا، تو وہ یہی ہوتا۔ سچ بتا دوں؟" یہ الفاظ ہیں ڈاکٹر بشریٰ اقبال کے، جو انہوں نے سیدا طوبیٰ انور کے حالیہ وائرل انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہے۔ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے طوبیٰ انور کو جھوٹا اور احسان فراموش قرار دے دیا۔ چند دن پہلے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر آئیں اور انہیں اس کا بالکل شوق نہیں تھا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا، کیونکہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں واضح کر چکے تھے کہ انہوں نے ہی طوبیٰ انور کو میڈیا میں متعارف کروایا تھا۔ عامر لیاقت کے قریبی حلقے بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف تھے کہ ان کی دوسری بیوی میڈیا کی چکاچوند میں انہی کی بدولت قدم رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کے بیان کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے ان پر احسان فراموشی کا الزام عائد کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس معاملے میں کود پڑے۔ بہت سے لوگ اس بات سے متفق نظر آئے کہ طوبیٰ انور آج خود کو عامر لیاقت حسین سے الگ کرنے کی جتنی بھی کوشش کریں، حقیقت یہی ہے کہ ان کا میڈیا کی دنیا میں آنا اتفاقیہ نہیں بلکہ عامر لیاقت کی محنت کا نتیجہ تھا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب صارفین نے بھی طوبیٰ کے انٹرویو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کچھ نے کہا کہ وہ ماضی کو دفن کرنا چاہتی ہیں، لیکن سچائی کو بدلنا ممکن نہیں۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی زندگی کے آخری دنوں میں جس ذہنی دباؤ نے انہیں توڑ کر رکھ دیا، اس میں سب سے بڑا ہاتھ انہی رشتوں کا تھا جو مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئے۔ یہ معاملہ صرف ایک تبصرے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے ایک بار پھر وہ زخم تازہ کر دیے جو عامر لیاقت حسین کی زندگی کے آخری دنوں سے جڑے ہیں۔ ان کی وفات کے بعد بشریٰ اقبال نہ صرف ان کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں بلکہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بھی سب کے سامنے لا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

’پشتو سٹینڈ اپ کامیڈی کے موجد‘، میراوس طویل علالت کے بعد چل بسے

مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت کیوں نہیں؟ معروف اداکار کا اہم بیان

نازیبا وڈیوز لیک، مناہل ملک کا شدید ردعمل

تینوں خانزکو چھوڑکر کونسی بالی ووڈ شخصیت ارب پتی؟

معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف

احسان فراموشی اور جھوٹ کا چہرہ ہوتا تو یہی ہوتا۔۔ طوبیٰ انور کے میڈیا میں آنے کی داستان سنانے پر بشریٰ اقبال پھٹ پڑیں

گھر والوں کو بتائے بغیر آیا تھا۔۔ رجب بٹ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دل دہلا دینے والے حقائق بتا دیے

ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل

سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی