ایشوریا رائے کی گاڑی کو حادثہ، اداکارہ کے سکیورٹی گارڈ اور بس ڈرائیور میں ’جھگڑا‘


بالی وڈ سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔دی فری پریس جرنل کے مطابق ممبئی کے جُوہُو تارا روڈ پر واقع امیتابھ بچن کے بنگلے کے قریب ایشوریا رائے کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا ہے۔ایشوریا رائے کی گاڑی کو حادثہ بس کے ساتھ پیش آیا جس کے بعد اداکارہ کے سکیورٹی گارڈ اور بس ڈرائیور کے درمیان جھگڑا بھی ہوا لیکن بعد میں اداکارہ کے سٹاف نے معذرت کر لی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ایشوریا رائے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’اداکارہ کے قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے۔‘دوسری جانب ایشوریا رائے اور اُن کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ابھی تک گردش کر رہی ہے لیکن جوڑے کی حالیہ ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر سے دم توڑنے لگی ہیں۔حالیہ دنوں میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں ہدایتکار آشتوتش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے کو آخری مرتبہ ہدایتکار منی رتنم کی فلم پونی این سیلوان ٹو کے ذریعے بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی