خود 2 شوہر چھوڑ کر بیٹھ گئیں اور دوسروں کو بھاشن۔۔ شوہر کی بدتمیزی برداشت کرنے کا مشورہ دینے پر صارفین نے فضا علی کو آئینہ دکھا دیا


"شوہر کا احترام عورت پر فرض ہے، تھوڑا جھک کر دیکھیں، سب بہتر ہو جائے گا" – معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک تازہ بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، جس میں انہوں نے خواتین کو شوہروں کے ہر حال میں احترام کا مشورہ دیا۔ حالیہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک خاتون کالر نے فون پر اپنی تکلیف بیان کی کہ ان کے شوہر نہ انہیں عزت دیتے ہیں، نہ بچوں کے اخراجات اٹھاتے ہیں، جب کہ وہ خود گھر اور دفتر دونوں کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں شوہر کی جانب سے مسلسل بے قدری کا سامنا ہے۔ اس موقع پر فضا علی نے بجائے ہمدردی کے، خاتون کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: "آپ کمانے کے باوجود شوہر کے تابع رہیں، ان کے سامنے جھک کر دیکھیں، عزت کریں، سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔" فضا علی نے مزید کہا: "جب خواتین کماتی ہیں تو وہ خود کو مرد کے برابر سمجھنے لگتی ہیں، ان میں غرور آ جاتا ہے، حالانکہ خدا نے شوہر کو عورت پر حاکم بنایا ہے۔ اگر شوہر کے مالی حالات خراب ہوں تو عورت کو اس کی حمایت کرنی چاہیے، طعنے نہیں دینے چاہئیں۔" تاہم، ان کے یہ خیالات سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے۔ ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اب فضا علی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر رہے ہیں، جبکہ کچھ نے ان کے خیالات کو ماضی کی دقیانوسی سوچ قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی