"اے پاگل عورت" جیٹھا لال کے اس مشہور ڈائیلاگ پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ اداکار دلیپ جوشی کا انکشاف


بھارت کے مشہور اور طویل ترین کامیڈی شو "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کے کردار جیٹھالال کا مشہور ڈائیلاگ "اے پاگل عورت" پر پابندی کے بارے میں دلیپ جوشی نے خود ایک دلچسپ بات بتائی۔ یہ شو ناظرین کو نہ صرف مختلف مزاحیہ کرداروں اور لمحات سے محظوظ کرتا ہے، بلکہ اس کے کچھ جملے بھی خاصے مشہور ہوئے ہیں۔ تاہم حال ہی میں، دلیپ جوشی نے ایک پوڈکاسٹ میں اس ڈائیلاگ پر پابندی کی وجہ پر روشنی ڈالی۔ کامیڈین سوربھ پنت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، جب دلیپ جوشی سے پوچھا گیا کہ "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" میں ان کا سب سے یادگار جملہ کون سا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ ’’ایک خاص سین میں جب دیابین (دیشا واکانی) نے مخصوص انداز میں ردِعمل دیا تو میں نے مذاقاً یہ جملہ کہا، "اے پاگل عورت"۔ یہ لفظ میرے منہ سے فطری طور پر نکل آیا تھا۔‘‘ دلیپ جوشی نے مزید کہا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ خواتین کے حقوق کی سرگرم تنظیم نے اس جملے پر اعتراض کیا تھا اور ان سے ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ ایسا کوئی لفظ نہ استعمال کریں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ’’یہ ڈائیلاگ کسی کی دل آزاری یا توہین کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ صرف ایک ہنسی مذاق کے انداز میں تھا۔ تاہم کچھ لوگوں نے اسے ناپسندیدہ سمجھا، جس کے بعد اس جملے کو شو سے مکمل طور پر نکال دیا گیا۔‘‘ آخر میں، دلیپ جوشی نے اعتراف کیا کہ ’’آج بھی یہ ڈائیلاگ میری پسندیدہ لائنوں میں شامل ہے۔‘‘ "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کے شو کی کاسٹ میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن اس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ آج بھی یہ شو اپنی پسندیدگی میں سب سے اوپر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی