بالی وُڈ کی کون سی بڑی اور دلچسپی سے بھرپور فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟


سال 2026 شائقین فلم کے لیے ایک دلچسپ اور پرلطف برس ہونے جا رہا ہے کیونکہ انڈسٹری میں میتھالوجی، سیکوئلز اور ایکشن تھرلز سے بھرپور فلمیں لانے کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ نے ایسی ہی کچھ فلموں کی فہرست پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔بارڈر ٹُوفلم ’بارڈر‘ کی زبردست کامیابی کے بعد سنی دیول اپنے انتہائی متوقع سیکوئل ’بارڈر 2‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔اس فلم کی مختصر جھلکیوں کے ساتھ سنی دیول نے پہلے ہی انڈسٹری میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ فلم نے ریٹرو سنیما کے شائقین میں بے پناہ جوش پیدا کیا ہے۔سنی دیول کے علاوہ اس فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی بھی ہیں۔’کیسری‘ کے ہدایت کار انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جو کہ انڈیا کا یوم جمہوریہ ہے۔بھوت بنگلہبھوت بنگلہ بالی وڈ کی ہارر کامیڈی کی کیٹیگری میں ایک اور اضافہ ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔’ہیرا پھیری‘ اور ’بھول بھلیاں‘کی کامیابی کے بعد ہدایت کار پریہ درشن اور اکشے کمار اس فلم کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں اس فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں اکشے کمار کو دائیں ہاتھ میں لالٹین پکڑے دکھایا گیا تھا۔اس پوسٹر کے مطابق فلم 2 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔آوارہ پنبالی وڈ کے مشہور سٹار عمران ہاشمی نے حال ہی میں سنہ 2007 کی کلٹ کلاسک ’آوارہ پن‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا۔اداکار نے اپنی سالگرہ پر انکشاف کیا کہ ’آوارہ پن 2‘ بالآخر آنے کو ہے۔انہوں نے فلم کا ایک مختصر ٹیزر شیئر کیا جس میں خود کو کھردرے سے انداز میں دکھایا تھا۔ٹیزر کے مطابق فلم 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میڈاک یونیورس کی 2026 کی فلمیںمیڈاک فلمز نے سنہ  2026 میں دو بڑی فلمیں ’بھیڑیا 2‘ اور ’چامنڈا‘ ریلیز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔’بھیڑیا 2‘ 14 اگست 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں ورون دھون کو ان کے مشہور ویئروولف انداز میں واپس لانے کا بتایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ’چامنڈا 4‘ دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم کے بارے میں زیادہ تر تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں ہیں۔ان تمام فلموں کے ساتھ سال 2026 بالی وڈ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرنے جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی