غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی


مقبول ماڈل و اداکارہ غنا علی نے مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔ غنا علی کی جانب سے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں 28 مارچ کو اس وقت پھیلیں جب کہ ان کے انسٹاگرام اسٹوری میں انڈسٹری کو الوداع کہنے کی اسٹوری شیئر کی گئی۔اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔غنا علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی تو انہوں نے ایک اور وضاحتی اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں۔اداکارہ نے وضاحتی اسٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ابھی وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں لیکن مستقبل میں وہ اپنے اہل خانہ کو سنبھالنے اور وقت دینے پر زیادہ توجہ دیں گی۔غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین سے دور ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہاں وہ اشتہارات بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔غنا علی ٹی وی شوز اور دیگر شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم انہیں چند سال سے اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا۔غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔انہوں نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، بعد ازاں جنوری 2023 میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی