ریحام خان علی سفینہ پر برس پڑیں، مگر کیوں؟


ریحام خان اداکارہ میرب علی سے دوران پوڈکاسٹ ان کے منگیتر عاصم اظہر کے ماضی سے متعلق طنزیہ مزاق کرنے پر علی سفینہ پر برس پڑیں۔ اداکارہ اور ماڈل میرب علی جو گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر بھی ہیں اکثر عاصم اظہر کے کنسرٹس میں دیکھی جاتی ہیں اور دونوں کی جوڑی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔ حال ہی میں میرب علی اپنے ساتھی اداکار علی سفینہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں۔دورانِ گفتگو علی سفینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا عاصم اظہر ان کے لیے گاتے ہیں؟ میراب نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا، جس پر علی سفینہ نے مزید کہا کہ کیا عاصم نے کبھی انکے لئے ’وے ہانیا، وے دلجانیہ‘ گانا گایا ہے؟اس گانے کا تعلق عاصم کی سابقہ دوست حانیہ عامر سے جوڑا جاتا رہا ہے، جس پر میرب پہلے تو کوئی جواب نہ دے سکیں مگر پھر انہوں نے صورتِ حال کو مہذب انداز میں سنبھالا۔ اس پوڈکاسٹ کی کلپ سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔اس معاملے پر اب ریحام خان نے میرب علی کی حمایت کرتے ہوئے علی سفینہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے علی سفینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان لڑکی کو اس طرح سوالات میں الجھانا مناسب نہیں تھا کسی لڑکی سے اس کے منگیتر کے ماضی سے متعلق مزاق کرنا کسی بھی طرح مزاحیہ نہیں تھا۔ریحام خان نے مزید کہا کہ ان شخصیات کو ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی