ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے


ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اسلام آباد، لاہور پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، ان اجتماعات میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے اجتماعات میں میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید لاہور میں ادا کی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔وزیراعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیر آباد (سابق نواب شاہ) جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نماز عید لاڑکانہ میں ادا کی۔صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے جاتی امرا میں اہل خانہ اور کارکنان کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔انہوں نے مرحوم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔کراچی میں گرومندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد (المعروف گول مسجد) ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے، لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی، نماز عید میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا، جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔پشاور میں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔نماز عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل میمن کا اہم ٹوئٹ

کن ممالک کے لوگ پاکستان کی شہریت حاصل کرتے ہیں اور ان میں انڈین زیادہ کیوں ہیں؟

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں، مریم نواز

پاکستانی صحافیوں کا دورۂ اسرائیل توہین آمیز، تحقیقات کی جائیں: پی ایف یو جے

اسرائیل کا غزہ کے وسیع علاقے کو سکیورٹی زونز میں شامل کرنے کا اعلان

بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزمان کی ہلاکت: ’قریبی رشتہ دار‘ ملزمان پر پولیس کا شک یقین میں کیسے بدلا؟

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد اب تک 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں: یونیسیف

جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والے ریلوے ملازمین: ’بچے پوچھتے ہیں بابا کدھر ہیں، ان کو کس نے مارا‘

پاکستان غیرقانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے،طلال چودھری

صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا

دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت ہے،نیول چیف

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کے بعدغیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

صدر مملکت کی طبیعت ناساز،نجی اسپتال منتقل

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کے بعدغیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی