دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہے: رانا ثنا اللہ


وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتوں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہونگے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے اداروں ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں، مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کے حالات بہتر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکالات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا، ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ 2018 کے تحت جو بحران مسلط کیا وہ بحران اب ختم ہورہا ہے، لاھور ملتان موٹروے بذریعہ ستیانہ روڈ منصوبہ دس ارب سے اسی سال مکمل ہونگے، میٹرو ،آئی ٹی، سٹی جلد مکمل ہونگے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتوں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مزاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں مگر ان کے عمل سے دہشت گردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگرد وں کی مزمت کریں، ان سفاکانہ فعل کی مزمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نہیں آئی، جو میڈیا حق سچ کی آواز ہے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، قانون میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے، صحافتی تنظیموں کے ۔ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن اس سال ہوسکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل میمن کا اہم ٹوئٹ

کن ممالک کے لوگ پاکستان کی شہریت حاصل کرتے ہیں اور ان میں انڈین زیادہ کیوں ہیں؟

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں، مریم نواز

وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

پاکستانی صحافیوں کا دورۂ اسرائیل توہین آمیز، تحقیقات کی جائیں: پی ایف یو جے

اسرائیل کا غزہ کے وسیع علاقے کو سکیورٹی زونز میں شامل کرنے کا اعلان

بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزمان کی ہلاکت: ’قریبی رشتہ دار‘ ملزمان پر پولیس کا شک یقین میں کیسے بدلا؟

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد اب تک 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں: یونیسیف

جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والے ریلوے ملازمین: ’بچے پوچھتے ہیں بابا کدھر ہیں، ان کو کس نے مارا‘

پاکستان غیرقانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے،طلال چودھری

صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا

دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت ہے،نیول چیف

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کے بعدغیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

صدر مملکت کی طبیعت ناساز،نجی اسپتال منتقل

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی