
پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منائے گی۔نیوزی لینڈ میں آج 30 واں روزہ ہے اور وہاں مسلمان کل بروز منگل کو عید منائیں گے۔عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہرقومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر ارکان نماز عید کے بعد اکٹھا وقت گزاریں گے اور سہ پہر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل بروز بدھ کوہملٹن میں کھیلا جائے گا۔