
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکبادانہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے یہ عید قوم کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، ایسی سوچ انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی ترغیب دیتی ہے۔