’مساجد پر حملوں اور داعش میں شمولیت کا منصوبہ‘ ، سنگاپور میں دو نوجوان زیرحراست


سنگاپور کی حکومت نے داخلی سکیورٹی کے قانون کے تحت ایک لڑکے اور لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام نے بدھ کو بتایا کہ ایک نوجوان کو مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی جبکہ دوسرے کو شام میں داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر لڑنے کا ارادہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حراست میں لیا گیا ایک 17 سالہ نوجوان دائیں بازو کے سخت گیر نظریات کا حامل ہے اور وہ خود کو ’مشرقی ایشیا کے سپرمیسسٹ‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔انٹرنل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ وہ مساجد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے اس نے امریکہ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے گنز خریدنے کی ناکام کوششیں بھی کیں۔حکام کے مطابق یہ نوجوان ’زیادہ سے زیادہ ہلاکتوں‘ کا خواہش مند تھا اور کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا۔نوجوان کو سنگاپور کے داخلی سکیورٹی کے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور اب اسے ٹرائل کے بغیر بھی دو برس تک زیرحراست رکھا جا سکتا ہے۔اس نوجوان کا پتا اس وقت چلا جب دسمبر میں حراست میں لیے گئے ایک دائیں بازو کے سخت گیر نظریات کے حامل 18 سالہ نوجوان کے کیس کی تفتیش کی جا رہی تھی۔حکام نے کہا ہے کہ وہ سنگاپور میں نوجوانوں کے انتہاپسندی کی جانب راغب ہونے کے بارے میں فکرمند تھے اور انہوں نے سنہ 2015 کے بعد سے انٹرنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت 20 برس عمر کے آس پاس کے 17 نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔حکام کے مطابق حراست میں لیا گیا ایک 17 سالہ نوجوان دائیں بازو کے سخت گیر نظریات کا حامل ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)اس قانون کے مطابق مشکوک افراد کو ٹرائل کے بغیر طویل عرصے تک زیرحراست رکھا جا سکتا ہے یا پھر انہیں دیگر شرائط کے علاوہ محدود سفر کی اجازت اور انٹرنیٹ کی محدود رسائی فراہم کی جاتی ہے۔حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 17 میں 10 نوجوان ایسے ہیں جو کثیر النسل آبادی پر مشتمل جزیرے سنگاپور میں نسلی بنیادوں پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حال ہی میں حراست میں لیے گئے دو نوجوانوں میں ایک 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جو داعش کے جنگجو کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔اس لڑکی پر پابندیوں کا حکم نامہ فروری میں جاری کیا گیا تھا۔انٹرنل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ’سیلف ریڈیکلائزیشن بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ 15 سالہ لڑکی کے معاملے میں یہ بہت جلد ہوا ہے۔ یہ کافی پیچیدہ معاملہ ہے کہ عوام کو اندازہ ہو سکے کہ ان کے آس پاس کوئی شخص ممکنہ طور پر انتہاپسندی کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی

ایک شرمیلا انسان جو سیاست کے لیے نہیں۔۔۔ ایلون مسک کے بارے میں ان کے والد کے خیالات

کیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

پاکستانی مصنوعات پر نیا امریکی ٹیرف: ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی