ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے امریکا ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ٹرمپ کے مطابق ان نئے ٹیرف کی مدد سے امریکا میں غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے گا، خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جنہوں نے امریکی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹیرف امریکا کے کسانوں اور کاشتکاروں کے حق میں ہیں، جنہیں دنیا بھر میں دیگر ممالک کی جانب سے ظلم کا سامنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ امریکا اب غیر ملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرے گا اور کہا کہ جو ممالک امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگاتے ہیں انہیں اب اس کا جواب دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے جبکہ چین پر 34 فیصد، اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بھارت پر 26 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔امریکی مصنوعات پر 58 فیصد ٹیرف عائد کرنے والے پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ اب پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر 10، 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 31 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد اور ملائیشیا پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔بنگلادیش پر 37 فیصد، کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، برازیل اور سنگاپور پر 10، 10 فیصد ٹیرف عائد ہوں گے۔یہ اقدامات امریکی تجارتی تعلقات میں عدم توازن کو درست کرنے اور ملکی صنعتوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں، تاہم عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں سے عالمی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ حاصل شدہ محصولات کو امریکا میں ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔کینیڈا کی جانب سے دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات پر 200 سے 250 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکی مصنوعات کے لیے غیر منصفانہ قیمتیں رکھی ہیں۔ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو سبسڈی فراہم کرتا ہے اور یہ امداد گزشتہ 30 برسوں سے جاری رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی

ایک شرمیلا انسان جو سیاست کے لیے نہیں۔۔۔ ایلون مسک کے بارے میں ان کے والد کے خیالات

کیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

پاکستانی مصنوعات پر نیا امریکی ٹیرف: ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی