انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک


انڈین ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے ایک کھیت میں گرا جو جمنانگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جہاز کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔واقعے کے بعد انڈین ایئر فورس کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی اور مقامی آبادی کو بچانے کے لیے اسے دور لے جایا گیا۔بیان کے مطابق بدقسمتی سے ایک پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔انڈین ایئر فورس کی جانب سے مرنے والے پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ڈیفنس فورس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور اس امر کا پتہ چلایا جائے کہ بنیادی طور پر کون سی چیز واقعے کی وجہ بنی۔پچھلے مہینے سات مارچ کو بھی انڈین ایئر فورس کا ایک اور فائٹر جیگوار ہریانہ کے علاقے امبالا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس کا پائلٹ بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔اس کے بعد انڈین ایئر فورس کے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جہاز نے امبالا کے ایئر فورس بیس سے اڑان بھری تھی اور تھوڑی دیر بعد اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گر گیا تھا۔اس واقعے کے بعد بھی تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے تھے اور وجہ تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی

ایک شرمیلا انسان جو سیاست کے لیے نہیں۔۔۔ ایلون مسک کے بارے میں ان کے والد کے خیالات

کیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

پاکستانی مصنوعات پر نیا امریکی ٹیرف: ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی