
“اپنے گھر کی فکر کریں۔ جو لوگ مجھے برا کہہ رہے ہیں تو اب وہ جان لیں کہ اس مناہل کو گھنٹہ فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ جس جگہ سے میں ہو کر آئی ہوں مجھے سکون ہے۔ اگر میں اتنی ہی بری ہوتی تو اللہ مجھے عمرہ پر اپنے گھر کیوں بلاتا۔ کسی نے بھی میرا مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا سوائے میری فیملی کے اس لئے اب کوئی میرا باپ نہ بنے“
یہ کہنا ہے مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کا جنھوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے اگلے دن ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ مناہل ملک کی ویڈیوز عید کے دن سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں البتہ ٹک ٹاکر نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
View this post on Instagram A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے بھی مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ویڈیو لیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا البتہ کچھ ہی روز میں ان کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی تھی اور چند دنوں پہلے انھوں نے عمرہ بھی ادا کیا ہے۔
البتہ عوام ایک بار پھر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ وہی راستہ ہر گز اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔