ٹرمپ کی دھمکی اور ’خفیہ فوجی اڈے‘ پر بمبار طیاروں کی آمد: کیا ایران ڈیاگو گارسیا جزیرے پر حملہ کر سکتا ہے؟


بحر ہند کے پر امن اور خوبصورت جزیرے ڈیاگو گارسیا میں امریکہ کے بی 52 بمبار طیاروں کی منتقلی کی اطلاعات کے بعد ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ جزیرہ ایران کے ’میزائل حملے کا ہدف‘ بن سکتا ہے۔بحیرہ ہند میں واقع جزیرہ ڈیاگو گارسیا کوئی سیاحتی مقام نہیں بلکہ یہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہے جس کے بارے میں دہائیوں سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ یہاں امریکہ اور برطانیہ کا ایک خفیہ فوجی اڈہ موجود ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فوجی اڈہ ’ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور ڈرونز کی حدود میں آتا ہے۔‘واضح رہے کہ بی بی سی کے امریکہ میں شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق اتوار کو این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ (ایرانی حکام) معاہدہ نہیں کرتے تو پھر بمباری ہو گی اور بمباری بھی ایسی جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔‘بی بی سی فارسی نے اس کے بعد 22 مارچ 2025 سے دو اپریل 2025 تک کی سیٹلائیٹ تصاویر کا جائزہ لیا، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ چھ بی ٹو اور چھ بی 52 بمبار طیارے ڈیاگو گارسیا کے فوجی اڈے پہنچے ہیں۔امریکی حکام نے ڈیاگو گارسیا میں ان بمبار طیاروں کی منقتلی کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی اعلان نہیں کیا اور امریکی فوج کی سٹریٹجک کمانڈ کے مطابق وہ کسی قسم کی ’مشقوں اور آپریشنز‘ پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔لیکن اگر ہم آج کی تاریخ میں بھی اس جزیرے کی سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیں تو چھ بی ٹو اور چھ بی 52 بمبار طیاروں کو اس فوجی اڈے پر دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو اس خفیہ اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر میں یہاں پر ان میں سے کوئی بمبار طیارہ موجود نہیں تھا۔ان سیٹلائٹ تصاویر کا مزید جائزہ لینے پر بی بی سی کو معلوم ہوا کہ ڈیاگو گارسیا میں ان طیاروں کی منتقلی بظاہر 25 مارچ کو شروع ہوئی اور اسی دن 11 بی 52 بمبار طیارے یہاں منتقل کیے گئے تاہم 29 مارچ کو یہ تعداد کم ہو کر صرف چھ رہ گئی لیکن اس کے ساتھ ہی چار بی ٹو بمبار طیارے بھی یہاں نظر آئے۔’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟’راکٹ سٹی‘: سُرنگوں میں بنے ایران کے خفیہ میزائل اڈوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟ایران کا میزائل سسٹم کتنا مؤثر ہے اور اس کی افواج کتنی طاقتور ہیں؟ڈیاگو گارسیا: وہ ’غیر قانونی خفیہ فوجی اڈہ‘ جسے امریکہ دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہےڈیاگو گارسیا کے فوجی اڈے پر B-2 اور B-52 بمبار طیاروں کی منتقلی کی اطلاعات کے بعد پاسداران انقلاب اپنے جدید ترین زیر زمین میزائل اڈے کو ’میزائل سپر سٹی‘ کے طور پر منظر عام پر لایا، جس میں مختلف قسم کے میزائلوں کی نمائش کی گئی۔کیا ایران ڈیاگو گارسیا پر حملہ کر سکتا ہے؟اس سوال کا جواب تلاش کرنا آسان نہیں۔ڈیاگو گارسیا ایران کے سب سے جنوبی جغرافیائی مقام پاسبندر کی بندرگاہ سے 3,800 کلومیٹر دور ہے جبکہ ایرانی فوج کے پاس موجود بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج دو سے 2500 کلومیٹر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ایران کے کچھ بیلسٹک میزائل جیسے سیجل اور شہاب تھری بی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی رینج ’دو ہزار کلومیٹر‘ ہے اور پاسدران انقلاب کے مطابق سومر کروز میزائل کی رینج ’دو سے 2500 کلومیٹر ہے۔‘ان میزائلوں کی اصل رینج کا تعین یقینی طور پر نہیں کیا جا سکتا تاہم انھیں ابھی تک 2000 کلومیٹر کی رینج والے آپریشنز میں استعمال نہیں کیا گیا۔ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں نے اب تک جو سب سے زیادہ فاصلہ طے کیا، وہ اسرائیل پر حملے میں آپریشن ’واشتی صادق ون اور ٹو‘ کے دوران تھا۔ واضح رہے کہ ایران کے مغربی جغرافیائی نقطے سے اسرائیل کا فاصلہ تقریباً 1,200 کلومیٹر ہے۔ایرانی ڈرونز کی رینج تقریباً 2500 کلومیٹر بتائی جاتی ہے تاہم اکتوبر 2024 میں پاسدران انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے شہید 136B ڈرون کی نقاب کشائی کی، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی رینج ’چار ہزار کلومیٹر‘ ہے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایران دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ رینج رکھنے والے فوجی ہتھیاروں کو سامنے لایا۔ایرانی مسلح افواج اور رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بیانات کے مطابق ایرانی میزائلوں کی رینج فی الحال 2000 کلومیٹر سے زیادہ نہیں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔خامنہ ای نے کہا تھا کہ اس فیصلے کی ایک ’وجہ‘ ہے تاہم یہ وجہ کیا تھی، اس بارے میں انھوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اگر شہید 136B ڈرون کی رینج ’چار ہزار کلومیٹر‘ ہے تو پھر ایران واقعی ڈیاگو گارسیا کو نشانہ بنا سکتا ہے لیکن اس جزیرے پر حملہ کرنے کے اور بھی طریقے ہو سکتے ہیں: جیسے میزائلوں اور ڈرونز کی رینج کو اپ گریڈ کرنا یا اس ڈرون کیرئیر کا استعمال کرنا جس کی پاسدران انقلاب نے حال ہی میں نقاب کشائی کی۔اس ڈرون کیریئر کی مدد سے یہ ممکن ہے کہ یہ فاصلے میں ڈیاگو گارشیا جزیرے کے قریب ہو اور وہاں سے ڈرون کو لانچ کیا جائے لیکن مستقبل قریب اور انتہائی مختصر وقت میں، اس میں سے کچھ بھی ممکن نہیں ہو گا۔تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پینٹاگون ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ ’اگر ایران یا اس کی پراکسیز (حمایت یافتہ گروہوں) سے خطے میں امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔‘بی ٹو بمبار طیارے خطرناک کیوں؟Getty Imagesبی ٹو بمبار طیارہ انتہائی جدید دفاعی نظام کو بھی ناکارہ بنا سکتا ہےبی ٹو بمبار طیارے اس لیے انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہ زیر زمین موجود تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔B-2 بمبار طیارہ نارتھروپ گرومین نے تیار کیا اور یہ انتہائی جدید دفاعی نظام کو بھی ناکارہ بنا سکتا ہے۔یہ طیارہ ایٹم بم سمیت دیگر بھاری بم لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ B-2 بمبار طیارے کے ہتھیاروں میں بنکر تباہ کرنے والے بم بھی شامل ہیں، جیسے کہ 14,000 کلوگرام والے GBU/57AB بم۔ان طیاروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آواز کی رفتار سے تقریباً برابر اور 50 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ امریکی فضائیہ کے پاس 20 بی ٹو بمبار طیارے موجود ہیں۔ایران کی کئی حساس فوجی اور جوہری تنصیبات زیر زمین واقع ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ان تنصیبات پر حملے کا امکان بڑھ گیا ہے اور اسی لیے بڑی تعداد میںبی ٹو بمبار طیاروں کی بحیرہ ہند میں منتقلی سے ایرانی حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔یہ بمبار طیارہ نہ صرف دشمن کے دفاعی اور ریڈار سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ ایسے بم لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو زیر زمین موجود اڈوں اور تنصیبات کو تباہ کر سکتے ہیں۔’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟’راکٹ سٹی‘: سُرنگوں میں بنے ایران کے خفیہ میزائل اڈوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟ڈیاگو گارسیا: وہ ’غیر قانونی خفیہ فوجی اڈہ‘ جسے امریکہ دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہےایران کا میزائل سسٹم کتنا مؤثر ہے اور اس کی افواج کتنی طاقتور ہیں؟آئرن ڈوم اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور وہ کیسے کام کرتے ہیں؟ایرانی بیلسٹک میزائل حملے: ’انتقام کے دائرے میں گھومتا‘ ایران اسرائیل تنازع بڑی جنگ کا سبب بن سکتا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی

ایک شرمیلا انسان جو سیاست کے لیے نہیں۔۔۔ ایلون مسک کے بارے میں ان کے والد کے خیالات

کیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

پاکستانی مصنوعات پر نیا امریکی ٹیرف: ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی