
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے دن آغاز میں ایک موقع پر انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، اور100 انڈیکس کو1 لاکھ 17 ہزار 735 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔دوران کاروبار ا سٹاک ایکسچینج میں 91 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 897 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمییاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 24 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے۔