
کراچی، لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیااین ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسافر وین 140 کے بجائے 150 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔