وزیر داخلہ محسن نقوی دوبارہ متحرک: کیا ان کی ن لیگ سے ’دوریاں‘ ختم ہو گئیں؟


پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی تقریباً گذشتہ ایک مہینے سے ملکی سیاست سے غائب رہے ہیں۔ اس کی شروعات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ہوئی جب بطور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی سٹیڈیم میں فائنل دیکھنے اور اختتامی تقریب میں شرکت کے لے نہ پہنچے۔اس کے بعد ان کا منظر عام سے غائب ہونا اس وقت زیادہ واضح ہوا جب بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران یا بعد میں وہ کسی بھی موقع پر نظر نہ آئے۔جب اس عدم موجودگی کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں تو ذرائع سے یہ خبر چلوائی گئی کہ محسن نقوی بیمار ہیں اور دبئی میں زیرِعلاج ہیں۔ اس دوران حکومتی سطح پر کچھ تبدیلیاں بھی ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پرویز خٹک کو داخلہ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔ اور ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ اسی طرح طلال چوہدری کو وزارت مملکت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ یوں ایک ہی وقت میں پاکستان کی وزارت داخلہ میں محسن نقوی سمیت تین وزرا ہو چکے ہیں۔عید کے دنوں میں اس صورت حال میں کچھ بدلاؤ آیا اور محسن نقوی نے عید کے تیسرے روز نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی بلکہ جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات کی۔ ان دونوں ملاقاتوں کی تصاویر حکومت میڈیا سیل سے جاری کی گئیں۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر کئی طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے ہیں۔ اور زیادہ تر تبصرے وزیر داخلہ کی بدن بولی سے متعلق تھے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں ان کے چہرے کے تاثرات تھوڑے سخت تھے اور انہوں نے ویسکوٹ نہیں پہن رکھی تھی۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات میں ان کے کپڑوں کے اوپر ویسکوٹ صاف دکھائی دے رہی ہے۔پردے کے پیچھے کیا چل رہا ہے؟یہ سب باتیں ایک طرف لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ اصل میں ہو کیا رہا ہے؟ محسن نقوی کس ’پریشانی‘ میں مبتلا ہیں؟ اور نئی حکومت بننے کے ایک برس بعد ان کو باضابطہ طور پر نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کیوں کرنا پڑی؟ ان سارے سوالوں کے جواب اشاروں کنایوں میں تو موجود ہیں لیکن ’آن ریکارڈ‘ کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی سلمان غنی نے اس حوالے سے اردو نیوز کو بتایا کہ ’بظاہر تو محسن نقوی بیمار تھے لیکن معاملہ اس سے زیادہ سنجیدہ تھا۔ میرے خیال میں انہیں اس بات کا شکوہ تھا کہ شائد ن لیگ ان سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہے۔ پھر نئے وزرا کی وجہ سے ان کی جگہ اور کم ہو گئی تھی۔ اس لیے وہ ایک دم پیچھے ہو گئے۔‘’اب میرے خیال میں انہوں نے صورت حال کو نئے سرے سے دیکھا ہے اور کچھ پنچائتی کردار بھی ہوا ہے۔ جس کے بعد ان کی یہ ملاقاتیں سامنے آئی ہیں۔ جس سے لگ ایسے رہا ہے کہ ان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ اور یقیناً انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو اعتماد میں لیا ہے جس سے ان کے اور ن لیگ کے درمیان خلیج کم ہو گی۔‘وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں محسن نقوی کے چہرے کے تاثرات تھوڑے سخت تھے۔ (فوٹو: مسلم لیگ ن)کچھ روز پہلے سینیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اس موضوع پر ایک کالم لکھا تھا جس میں علامتی طور پر انہوں نے بتایا کہ جلد ہی نواز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات متوقع ہے۔سہیل وڑائچ نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور محسن نقوی کی ملاقات پہلے بھی ہو چکی ہے۔ نواز شریف سے ملاقات یہ فیصلہ کرے گی کہ محسن نقوی سیاسی طور پر کہاں کھڑے ہوں گے۔ مگر انہوں نے یہ ساری بات شیر، شیرنی اور عقاب کی تمثیلات کو استعمال کرتے ہوئے کہی۔اب اس ملاقات کے ہونے جانے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے تو اپنے کالم میں پیشین گوئی کر دی تھی کہ یہ ملاقات ہو گی۔ اصل میں انتخابات کے بعد ن لیگ اور محسن نقوی کے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کا ایک برس گزر جانے کے باوجود ان کی نواز شریف یا مریم نواز سے کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی تھی۔‘سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ’یہ غلط فہمیاں کچھ زیادہ ہو گئیں تھیں جس کے تناظر میں یہ ملاقات ہوئی ہے، اور بظاہر لگ رہا ہے کہ وقتی طور پر فریقین کے درمیان برف پگھلی ہے۔ لیکن آئندہ وقت میں صورت حال واضح ہو گی کہ یہ وقتی طور پر تھا یا مستقل طور پر۔ اگر دیکھا جائے تو جب وہ پنجاب کے نگران وزیراعلٰی تھے اس وقت ان کے سب سے ہی اچھے تعلقات تھے۔ یہ جو کچھ ہوا ہے بعد میں ہوا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کے بڑے معاون

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا

سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا مسترد

گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

لائیو: ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

لائیو: ’سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ‘، پہلی مرتبہ ایک ماہ میں چار ارب ڈالر ترسیلاتِ زر موصول

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا: گورنر اسٹیٹ بینک

لائیو: ’ہماری ایکسپورٹ سے بھی زیادہ رقم اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں‘

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

خلیل الرحمان قمر کے 'ہنی ٹریپ' اور اغوا کا مقدمہ، خاتون سمیت تین مجرمان کو قید کی سزا

بلوچستان کے ’لوگوں کی ان کہی کہانیاں‘ رحیم کھیتران کے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

ایران کے شہر مہرستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: ’مرنے والوں کے ہاتھ، پاؤں بندھے ہوئے تھے، کمر میں گولیاں ماری گئیں‘

ایران کے شہر مہرستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: ’مرنے والوں کو کمر میں گولیاں ماری گئیں، اُن کے ہاتھ، پاؤں بندھے ہوئے تھے‘

آرمی چیف سے ملاقات پر امریکی وفد سے گِلے شکوے: ’آپ نے تو عمران خان کی رہائی کا وعدہ کیا تھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی