پاکستان میں بجلی کی قیمت میں کمی کیسے ممکن ہوئی اور کیا یہ ریلیف طویل عرصے تک برقرار رہ پائے گا؟


Getty Imagesبجلی کی قیمت میں کمی کے بارے میں ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ ایسا فوری طور پر ممکن نہیں ہواپاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔جمعرات کے روز وزیر اعظم پاکستان نے ایک تقریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس کے لیے آئی ایم ایف کو قائل کرنا مشکل تھا۔انھوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کیا تھا۔ ہم نے کہا ہم تیل کی قیمت میں کمی کو استعمال کر رہے ہیں، کوئی سبسڈی نہیں دے رہے۔ آئی ایم ایف بالآخر قائل ہوا۔‘واضح رہے کہ مارچ کے وسط میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے ملک میں تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی تھی اور حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ چند روز میں عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دیا جائے گا۔پاکستان میں گزشتہ تین سال میں بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی وجہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ تھا اور اس میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے حکومت کو آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔Getty Imagesگھریلو صارفین کو اب بجلی 34.37 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جائے گیبجلی کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟حکومتی اعلان کے مطابق جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48.70 روپے تھی جو اس وقت 45.05 روپے فی یونٹ ہے، اس طرح جون 2024 سے لے کر اب تک اس میں 3.5 روپے کی کمی ہوئی۔ حکومت کے مطابق اب گھریلو صارفین کے لیے مزید 7.41 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کو بجلی 34.37 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی۔اسی طرح جون 2024 میں صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 58.50 روپے تھی جس میں اب تک 10.30 روپے فی یونٹ کمی کی گئی جو 48.19 روپے فی یونٹ تک پہنچی اور اب حکومت کے مطابق اس میں مزید 7.59 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں ’تاریخی ریلیف‘ اور ’آئی ایم ایف کو قائل کرنے‘ کے حکومتی دعوےآئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی: 137 ارب روپے کیسالانہ بچت کا دعوی لیکن بجلی کی فی یونٹ قیمت کتنی کم ہو گی؟کپیسِٹی پیمنٹ: حکومت نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کیا کر سکتی ہےپاکستان میں نجی بجلی گھروں کا مالک کون ہے اور کیا بِیگاس سے چلنے والے پلانٹس کو بھی کپیسٹی پیمنٹ کی جاتی ہے؟بجلی کی قیمت میں یہ کمی ممکن کیسے ہوئی؟بجلی کی قیمت میں کمی کے بارے میں ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ ایسا فوری طور پر ممکن نہیں ہوا بلکہ اس کے پس پردہ توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے ہو رہی تھی جس میں بجلی بنانے والے کارخانوں یعنی آئی پی پیز کے ساتھمعاہدوںپر نظر ثانی، ان کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی ری شیڈولنگ اور پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ ہے۔توانائی کے شعبے کے ماہر راو عامر علی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’اس کمی کے پس پردہ کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی نے بھی کردار ادا کیا۔ حکومت کی جانب سے نوے کی دہائی اور موجودہ صدی کے شروع میں پاور پالیسی کے تحت لگنے والے بجلی کے پلانٹس تھے جنھیں کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی ہو رہی تھی، ان کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی گئی۔‘واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر اور دسمبر اور موجودہ سال کے جنوری کے مہینے میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی گئی۔Getty Imagesحکومت کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر اور دسمبر اور موجودہ سال کے جنوری کے مہینے میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی گئیعامر علی نے بتایا کہ ’حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول پر گزشتہ مہینے پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی جس سے حکومت کو مالی سپیس ملی کیونکہ اس لیوی کے بڑھنے سے حکومت کو اضافی ریونیو ملے گا اور حکومت اس طرح اپنی مالیاتی پوزیشن کو مستحکم کر پائے گی تاکہ بجلی کی قیمت میں کمی سے اس کے مالیاتی ڈسپلن پر کوئی اثر نہ پڑے۔‘پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ آٖف اکنامکس میں توانائی کے شعبے کی ماہر ڈاکٹر عافیہ ملک نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کے لیے معاہدوں پر نظر ثانی کی وجہ سے حکومت کو گنجائش ملی کہ وہ بجلی کی قیمت میں کمی کر سکے تاہم سب سے اہم چیز حکومت کا نیو کلیئر پاور پلانٹس اور سی پیک پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی ہے جس کے تحت ان پاور پلاٹنس میں قرضے کے حصے کی ری شیڈولنگ ہے یعنی جو قرضے دس سال میں ادا کرنے تھے وہ اب پندرہ سال میں ادا ہوں گے جس نے حکومت کو مالی گنجائش فراہم کی۔‘انھوں نے پٹرولیم لیوی کے بڑھانے کو بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا وجہ قرار دیا جس کا ریلیف بجلی صارفین کو فراہم کیا گیا۔کیا یہ کمی دیرپا ہو گی؟وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کیا طویل مدت تک برقرار رہے گی؟ اس سوال کے بارے میں ڈاکٹر عافیہ ملک نے بتایا کہ ’اس کمی کے شارٹ ٹرم سے میڈیم ٹرم تک چلنے کی امید ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’اس دوران حکومت دوسرے آئی پی پیز سے بھی معاہدوں پر نظر ثانی کر سکتی ہے تاکہ کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی میں مزید کمی ہو اور عوام کو اس ریلیف مل سکے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اس کے ساتھ ملک میں بجلی کی مارکیٹ کی ترقی کی لیے بھی کوشش ہو رہی ہے تاکہ بجلی صارفین کو ایک سے زیادہ کمپنیوں سے بجلی خریدنے کی چوائس حاصل ہو سکے جس سے انھیں قیمت میں کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔‘راو عامر علی نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’ریلیف شاید قلیل مدت کے لیے ہو اور اس کا دورانیہ چند مہینوں تک محدود ہو کیونکہ اگلے مالی سال کے لیے بجلی کا ٹیرف جب بنایا جائے گا تو پتا چلے گا کہ یہ کمی برقرار رہ پاتی ہے یا نہیں۔‘Getty Imagesشہباز شریف نے تسلیم کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کو قائل کرنا مشکل تھاوزیر اعظم پاکستان کے کو آرڈینیٹر رانا احسان افضل نے بی بی سی اردو کے رابطہ کرنے پربتایا کہ ’یہ ریلیف حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے اندر رہتے ہوئے دیا، جس سے نہ ملک کا مالی خسارہ بڑھے گا اور نہ ہی اس سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ بڑھے گا۔‘انھوں نے بتایا یہ ریلیف طویل مدتی ہو گا اور مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔رانا احسان نے بتایا کہ ’اس ریلیف کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کے ساتھ کچھ کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے تو دوسری جانب پاور پلانٹس پر گیس ٹیرف اور تیل مصنوعات پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر مالی گنجائش نکالی گئی تاکہ عوام اور صنعتی شعبے کو بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا جا سکے۔‘پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں ’تاریخی ریلیف‘ اور ’آئی ایم ایف کو قائل کرنے‘ کے حکومتی دعوےپاکستان میں نجی بجلی گھروں کا مالک کون ہے اور کیا بِیگاس سے چلنے والے پلانٹس کو بھی کپیسٹی پیمنٹ کی جاتی ہے؟بجلی کا وہ ’ایک اضافی یونٹ‘ جو آپ کے بل میں دوگنا اضافے کی وجہ بنتا ہےکپیسِٹی پیمنٹ: حکومت نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کیا کر سکتی ہےآئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی: 137 ارب روپے کیسالانہ بچت کا دعوی لیکن بجلی کی فی یونٹ قیمت کتنی کم ہو گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اہل فلسطین کی مدد کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے فقدان کے باعث ’صارفین کو مالی نقصان‘

ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان

کپتان، پی ٹی آئی اور سرکار کا المیہ! اجمل جامی کا کالم

مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

ایک سال پہلے اربوں روپے خسارے والی پی آئی اے منافع بخش کیسے بن گئی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

’شبہ تھا کہ گڑبڑ ہے‘، لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی

معیاری تعلیم یا زیادہ مواقع، پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ کا رُخ کیوں کر رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی