افغانستان اور پاکستان میں نیٹو اور سوویت اسلحے کی سمگلنگ جاری


جنیوا میں قائم ایک ادارے سمال آرمز سروے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے کابل پر قبضے کے تین برس سے زائد عرصے کے بعد بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں نیٹو اور سوویت ہتھیاروں کی سمگلنگ اور غیر قانونی فروخت جاری ہے۔عرب نیوز کے مطابق ’افغانستان میں اسلحے کی دستیابی کی دستاویز‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2021 تک، افغانستان کے پاس دو لاکھ 58 ہزار 300 رائفلیں تھیں، جن میں ایم4، ایم16 اور اے کے کی مختلف قسمیں، 64 ہزار 300 پستول، 63 ہزار سنائپر رائفلیں، 56 ہزار 155 ہلکی، درمیانی اور بھاری مشین گنیں، 31 ہزار گرینیڈ لانچرز، نو ہزار 115 شاٹ گنز، 60-82 ملی میٹر کے 1845 راؤنڈز، نیز سیکڑوں ہزاروں اسلحے سے جڑا سامان اور گولہ بارود شامل تھے۔اس رپورٹ میں 2022 سے 2024 تک افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں غیررسمی بازاروں میں چھوٹے ہتھیاروں، ہلکے ہتھیاروں، اسلحے کے حوالے سے سامان اور گولہ بارود کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے کی گئی زمینی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سرحد پار سے سمگلنگ میں بہت زیادہ تیزی نہیں ہے لیکن نیٹو اور سوویت طرز کے ہتھیار اب بھی افغانستان کے مشرقی صوبوں اور پاکستان کے سابقہ قبائلی اضلاع میں مل رہے ہیں۔اگرچہ ہتھیاروں کے انتظام کے طریقوں میں گذشتہ تین برسوں میں بہتری آئی ہے، لیکن ان کے اطلاق کے حوالے سے صوبوں اور کمیونٹیز میں تضاد رہتا ہے۔ اور ادارہ جاتی کمزوریاں، بشمول محدود تکنیکی صلاحیت اور کاغذ پر مبنی نظام پر انحصار، طالبان کے کنٹرول کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔ جبکہ غیرقانونی منڈیوں کا رخ اور ’مختلف غیرریاستی مسلح گروہوں کو جان بوجھ کر ہتھیاروں کی فراہمی‘ اہم خدشات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’طالبان کے نچلے درجے کے عہدیداروں کی خاموش منظوری کے ساتھ اسلحے کی سمگلنگ جاری ہے۔‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)گذشتہ مہینے کے آخر میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ’طالبان کے قبضے کے تین برس سے زائد عرصے بعد اور گذشتہ حکومت کے اسلحے کے ذخیرے پر قبضے کے بعد، عبوری حکومت کے حکام نے کمانڈروں پر کنٹرول کو مضبوط کیا ہے اور شہریوں اور نجی کاروباروں کی اسلحے تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔‘’تاہم اسلحے کی سمگلنگ جاری ہے، ممکنہ طور پر کم از کم طالبان کے نچلے درجے کے عہدیداروں کی خاموش منظوری کے ساتھ۔ اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نامزد دہشت گرد گروپوں بشمول تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کو بھی اسلحے کی سمگلنگ جاری ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا: مدھیہ پردیش کے کنویں میں ایک ایک کر کے اُترنے والے 8 افراد زہریلی گیس کے باعث ہلاک

پاکستان چارسال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

ٹرمپ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

عمرہ و عازمین حج کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری

امریکا جانا ہوا آسان،ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

افغانستان اور پاکستان میں نیٹو اور سوویت اسلحے کی سمگلنگ جاری

’عوام جیت گئے‘، جنوبی کوریا کی عدالت نے مارشل لگانے والے صدر کو برطرف کر دیا

امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھونچال

کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کے ٹیرف سے وہ جزیرہ بھی نہ بچ سکا جہاں صرف پینگوئن رہتے ہیں: ’وہاں 10 سال سے کوئی انسان نہیں گیا‘

ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھی بھونچال

تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

افغانستان میں رہ جانے والے امریکی ہتھیار جو ’القاعدہ سے وابستہ گروہوں نے بلیک مارکیٹ سے خریدے‘

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی