
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر محصولات میں اضافے کے معاملہ پر ویتنام نے امریکا پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما تولام کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ویتنام کے رہنما تولام سے تعمیری گفتگو ہوئی، ویتنام امریکا پر عائد ٹیکسز کو صفر کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویتنام کے رہنما سے ہونے والی ملاقات میں اس پیشکش پر غور کریں گے۔ادھر ویتنامی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کی بات ہوئی ہے۔ویتنامی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کو جواب میں ویتنام کی اشیا پر یکساں ٹیکس کی تجویز دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ویتنام سے آنے والی اشیا پر 46 فیصد ٹیکس لگایا ہے، ویتنام پر امریکی محصولات کا نفاذ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔