امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان


امریکی ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات پر ایشیائی اور خلیجی اسٹاکس مارکیٹس میں نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آ گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ، جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیاعلاوہ ازیں آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جہاں  ٹریڈنگ شروع ہونے کے 15 منٹ میں بینچ مارک ایس اینڈ پی 6 فیصد نیچے آ گیا۔دوسری جانب سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی 500 ارب ریال کا نقصان ہو گیا سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلانسعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت اسٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر اسٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد ،مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین اسٹاک مارکیٹ میں 2.5 اور عمان میں 2.6 فیصد کی گراوٹ ہوئی ۔سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر پوتن کا خصوصی ’ڈومزڈے‘ طیارہ جو ایٹمی دھماکے کے وقت محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے؟

ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں تارکین وطن کو سوشل سکیورٹی کی فہرست سے نکال دیا

تجارتی جنگ میں شدت، چین کا امریکی اشیا پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا فیصلہ

امریکا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے سینکڑوں افراد ہلاک

ٹرمپ ٹیرف کا جواب، چین نے ہالی وڈ فلموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

اونیجا کا پاکستان کو بہتر جگہ بنانے کا عزم اور شبانہ کے لیے پیغام: ’ویزے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پھر وہاں جاؤں گی‘

انگلینڈ کے سکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی

چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھا دیا

چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھا دیا

نیویارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

ممبئی حملوں کے ملزم تہور حسین رانا انڈیا کے حوالے، نئی دہلی پہنچا دیا گیا

سڑکوں کی صفائی کرنیوالی لڑکی راتوں رات مشہور ماڈل کیسے بنی؟ قسمت بدلنے کی داستان خود سنا دی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتی طبی ٹیم کے ’قریب جا کر 100 سے زیادہ گولیاں چلائیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی