
انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ایجوکیشن یونین کے سربراہ نے سکولوں میں موبائل فونز اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر قانونی پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ یونین کے سربراہ نے کہا کہ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایک سروے میں معلوم ہوا کہ اوسطاً 12 سالہ بچے کو اپنے موبائل فون پر انتہائی سخت فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان لڑکوں کی صحت، عورتوں اور لڑکیوں، جنس اور تعلقات کے بارے میں ان کے تصورات کے لیے ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔