صدر پوتن کا خصوصی ’ڈومزڈے‘ طیارہ جو ایٹمی دھماکے کے وقت محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے؟


روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پاس ’ڈومزڈے پلین‘ کہلانے والا ایک خصوصی جہاز ہے جیسے ایٹمی جنگ جیسے بدترین حالات میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔’یاہُو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ جہاز ’فلائنگ کریملن‘ یا ’میکسڈوم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر یہ بڑا جہاز اس وقت استعمال کر سکتے ہیں جب بالفرض سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔اس جہاز ایلیوشِن آئی آئی 80- میکسڈوم کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کہ یہ بدترین حالات میں صدر پوتن اور دیگر روسی حکام کو ممکنہ طور پر محفوظ رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔یہ خصوصی طیارہ ایک ایئربورن کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔امریکی ایئر فورس کے سابق انٹیلی جنس افسر کرنل سیڈرک لیٹن نے اس پراسرار جہاز کے اندر کھڑکیاں موجود نہ ہونے کی وضاحت کی ہے۔ڈومزڈے پلین کا ایک خصوصی فیچر یہ بھی ہے کہ اسے فضا میں ایندھن بھی فراہم کیا جا سکتا ہے (فائل فوٹو: یوریکٹو)انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ’وہ کھڑکیاں جو عام جہازوں کے دونوں طرف ہوتی ہیں، وہ اس جہاز میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹمی دھماکے کی صورت میں ان کے ٹوٹنے کا امکان تک نہ ہو۔‘اس جہاز کے اوپر ایک خصوصی ڈوم بھی ہے جس کی مدد سے روسی ’ہر طرح کے حالات میں‘ اپنے مواصلاتی روابط کو بحال رکھنے کے قابل ہوں گے۔یورو نیوز کے مطابق ’ڈومزڈے پلین‘ الیکٹرومیگنیٹ حملوں سے بھی محفوظ ہے اور یہ ان حملوں کو غیرمؤثر کرتے ہوئے صدر پوتن کی فلائنگ کمانڈ پوسٹ کا کام کرے گا۔ڈومزڈے پلین کا ایک خصوصی فیچر یہ بھی ہے کہ اسے فضا میں ایندھن بھی فراہم کیا جا سکتا ہے، سو یہ بہت طویل دورانیے تک زمین سے دور رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ روس دنیا کا واحد ملک نہیں کہ جس کے پاس اس قسم کا جہاز ہے بلکہ اس کے روایتی حریف امریکہ کے پاس بھی چار ڈومزڈے جہازوں پر مشتمل بیڑا ہے۔روس کے روایتی حریف امریکہ کے پاس بھی چار ڈومزڈے جہازوں پر مشتمل بیڑا ہے (فائل فوٹو: ڈیفنس نیوز)یہ خصوصی جہاز بہت کم افراد نے دیکھے ہوں گے لیکن اگر کبھی یہ فضاؤں میں اڑتے پائے گئے تو یہ اشارہ ہو گا کہ کچھ بہت ہی بُرا ہو رہا ہے۔ہاں، جہاں تک امریکی ڈومزے جہازوں کا تعلق ہے تو وہ کبھی کبھار حکومتی عہدے داروں کو خاص ایونٹس پر لے جانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے کبھی اگر ایسا امریکی جہاز دکھائی دے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ  مکمل تباہی کا وقت ہے۔لیکن اگر آپ روسی ڈومزڈے پلین کو بلند فضاؤں میں پرواز کرتا دیکھیں تو یہ سوچ سکتے ہیں کہ آخر کیوں اسے استعمال کرنا پڑا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی