ٹرمپ ٹیرف کا جواب، چین نے ہالی وڈ فلموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات کے جواب میں چین نے کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کی درآمد پر فوری پابندی لگانے جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں ہالی وڈ باکس آفس پر منافع حالیہ چند سالوں میں کم ہوا ہے لہٰذا اس پابندی سے مالی اثرات محدود ہوں گے۔گزشتہ تیس سالوں سے چین دس ہالی وڈ فلمیں سالانہ درآمد کرتا آ رہا ہے تاہم بیجنگ نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن (این ایف اے) کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف سے چین میں امریکی سینیما کی طلب مزید متاثر ہو گی۔این ایف اے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ، ’ہم مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق چلیں گے، ناظرین کی خواہشات کا احترام کریں گے اور  کچھ حد تک امریکی فلموں کی درآمد کو کم کریں گے۔‘چند سال پہلے تک ہالی وڈ اپنی فلموں کی بہتر کارکردگی کر کے لیے چین پر منحصر ہوتا تھا جو دراصل دنیا کی دوسری بڑی فلموں کی مارکیٹ ہے۔ تاہم چین میں مقامی طور پر بننے ولی فلموں کی پذیرائی کے بعد سے ہالی وڈ کی ڈیمانڈ کم ہوئی ہے۔ٹیرف کی اس جنگ میں فی الحال یہ واضح نہیں کہ آئندہ چند ماہ میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلمیں چینی سینیما میں دکھانے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔ ان فلموں میں مشن امپوسیبل کی سیریز دا فائنل ریکوننگ بھی شامل ہے جس میں ممکنہ طور پر ٹام کروس اپنے آخری کردار میں دکھائی دیں گے۔معیشت پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ میں ماہر سیتھ شافر کے خیال میں چین کی پابندیوں کے انتہائی محدود اثرات مرتب ہوں گے۔ہالی وڈ فلم ایوینجرز اینڈ گیم نے چین میں 50 کروڑ سے زائد منافع کمایا تھا۔ فوٹو: اے ایف پیانہوں نے بتایا کہ امریکہ اور کینیڈا کے تھیٹرز میں ایک ساتھ ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف 25 فیصد چین میں ریلیز ہوتی ہیں اور مقامی فلموں کی مانگ میں اضافے کے بعد سے یہ تناسب متاثر ہوا ہے۔ہالی وڈ فلم ’کیپٹن امیریکہ، بریو نیو ورلڈ‘ نے دنیا بھر میں 40 کروڑ 13 لاکھ کا منافع کیا تھا جبکہ چین میں صرف ایک کروڑ 44 لاکھ کا منافع ہوا تھا۔ہالی وڈ کی مشہور فلموں ٹائٹینک اور ایواٹار نے ریلیز ہونے پر چین کی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا تھا اور آج بھی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ہدایت کار جیمز کیمرون چین میں جانے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2020 سے باکس آفس کی سالانہ آمدنی کا 80 فیصد چینی فلموں پر مبنی ہے جو اس سے پہلے 60 فیصد ہوا کرتا تھا۔چین میں باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی 20 فلموں میں سے صرف ایک غیر ملکی فلم ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے 50 کروڑ 79 لاکھ کا منافع کمایا تھا جبکہ اس فہرست میں باقی تمام چین میں مقامی طور پر بننے والی فلمیں شامل تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی