نیویارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک


نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں پائلٹ اور تین بچوں سمیت چھ سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق سپین سے تھا۔ ’تمام چھ افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔‘حکام کے مطابق نیویارک ہیلی کاپٹرز ٹور نے تقریباً تین بجے اڑان بھری تھی، اور سوا تین بجے کے قریب لوئر مین ہٹن کے قریب دریا میں گر کر ڈوب گیا۔حکام نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ پائلٹ، اور تین بچوں سمیت چھ افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔نیو یارک سٹی پولیس کے غوطہ خوروں اور ایف ڈی این وائی کے غوطہ خوروں نے متاثرین کو پانی سے نکالنے میں مدد کی۔ چار افراد کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا، جبکہ دو دیگر افراد کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر بیل 206 تھا۔ حادثے کی تحقیقات این ٹی ایس بی کی سربراہی میں ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کریں گے۔نیو یارک سٹی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس کی کشتیوں نے دریائے ہڈسن میں ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کی۔حادثے کے مقام کی ویڈیو میں کئی ایمرجنسی اور پولیس کی کشتیاں دریا کے اس حصے کے گرد چکر لگاتے دکھائی دیتی ہیں، جہاں ہیلی کاپٹر ڈوب گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی