ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں تارکین وطن کو سوشل سکیورٹی کی فہرست سے نکال دیا


امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے چھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو سماجی تحفظ کے ڈیٹا بیس مردہ وصول کنندگان کی فہرست میں شامل کر کے اس پروگرام کے فوائد اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ’ڈیتھ فائل‘ میں تارکین وطن کو شامل کرنے کا مقصد ’غیرقانونی تارکین وطن پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔‘یہ پالیسی ڈونالڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ان کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد سے اٹھائے گئے اینٹی امیگریشن کے حوالے سے دیگر بڑے اقدامات سے مطابقت رکھتی ہے، جس میں ایک گینگ کے 200 سے زائد مشتبہ ارکان کو ایل سلواڈور کی ایک بدنام زمانہ جیل میں بھیجنا بھی شامل ہے۔سوشل سیکورٹی نمبر امریکہ میں لوگوں کی شناخت کا ایک ذریعہ ہے جو آمدنی کی اطلاع دینے، فلاحی فوائد اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔لاکھوں افراد امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہنے کے باوجود سوشل سکیورٹی نمبر رکھتے ہیں۔ان میں سے بہت سے افراد بائیڈن انتظامیہ کے دور میں آئے تھے، کیونکہ گذشتہ انتظامیہ نے لوگوں کی غیرقانونی آمد کو کم کرنے کے لیے بعض کو عارضی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایک بار جب سوشل سکیورٹی سسٹم میں لوگوں کو مردہ کے طور پر درج کیا جاتا ہے، تو انہیں بہت سے آجروں، مالکان اور بینکوں کے ساتھ ساتھ وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے بند کر دیا جائے گا۔ اور بنیادی طور پر ان کی ملک میں روزگار کمانے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ’ڈیتھ فائل‘ کو استعمال کرنے کے اقدام کو ایلون مسک کے نام نہاد ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے عملے نے شروع کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی