
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طواف کے دوران حجر ا سود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔چپ رہو کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا ، ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف مظاہرےوزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر ا سود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔وزارت کے مطابق حجر ا سود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بچیں، اس طرح آپ اور دیگر عمرہ زائرین ذہنی سکون و اطمینان کے ساتھ طواف مکمل کرسکیں گے۔