غزہ: اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، فضائی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید


غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین بمباری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 سے مارچ سے اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل کے مطابق اتوار کی صبح سے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد کم از کم 44 ہے، جن میں سے 21 کا تعلق شہر خان یونس سے ہے۔حماس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر بچوں کا قتل کیا جارہا ہے۔دوسری جانب غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر راکٹ حملے کے بعد مقبوضہ عسقلان میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے داغے جانے والے اکثر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ اسرائیل کی ریسکیو سروس کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

متنازعہ وقف بل، بھارتی مسلم قیادت نے تحریک کا اعلان کر دیا

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انڈیا میں لندن کا مشہور سرجن بن کر ’جعلی‘ ڈاکٹر کی ہارٹ سرجریز، 7 مریض چل بسے

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی لڑاکا طیارے جے 50 کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

پاکستان میں آئی فون 10 لاکھ روپے کا؟ ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

رولیکس کی گھڑی اور پی ایچ ڈی: ایک سیریئل ریپسٹ جس کے متاثرین کی فہرست دو براعظموں میں پھیلی ہوئی ہے

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

فلاڈیلفیا چڑیا گھر کے تقریباً 100 سالہ کچھوے پہلی بار والدین بن گئے

کھربوں کا نقصان اور تاریخی مندی: ٹرمپ کے اقدامات پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں کے لیے کتنے تباہ کُن ثابت ہوئے؟

تجارتی خسارہ نہیں چاہتا، ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی