فلاڈیلفیا چڑیا گھر کے تقریباً 100 سالہ کچھوے پہلی بار والدین بن گئے


امریکی ریاست فلاڈیلفیا کے چڑیا گھر میں معدومیت کے خطرے سے دوچار دیو ہیکل کچھوے 100 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ والدین بن گئے ہیں۔چڑیا گھر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویسٹرن سانتا کروز گالاپاگوس کچھوؤں کی جوڑی ابرازو اور مومی کے چار بچوں کی آمد ’بہت خوشی کا موقع‘ ہے۔بیان کے مطابق چڑیا گھر کی 150 سالہ تاریخ میں یہ پیدائش اپنی نوعیت کا ’پہلا‘ موقع تھا اور مومی - جو 1932 میں چڑیا گھر میں لائی گئی تھی - اپنی نسل کی ایسی سب سے معمر ماں ہے جس کے انڈوں سے پہلی بار بچے نکلے ہوں۔ویسٹرن سانتا کروز گالاپاگوس کچھوؤں کو جنگل کے ماحول میں شدید خطرہ لاحق ہے اور امریکی چڑیا گھروں میں بھی یہ 50 سے کم تعداد میں موجود ہیں۔Philadelphia Zooابرازو اور مومی کے چار بچوں کی رونمائی 23 اپریل کو متوقع ہےچڑیا گھر کا کہنا ہے کہ وہ بدھ 23 اپریل کو ان چاروں بچوں کی عوامی رونمائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ تاریخ ’چڑیا گھر میں ان بچوں کی ماں کی آمد کی 93 ویں سالگرہ‘ ہے۔یہ بچے امریکہ کی ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکویریم کے افزائش نسل کے پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد انواع اور جینیاتی تنوع کی بقا ہے۔چڑیا گھر کی صدر اور سی ای او جو- ایلے موگرمین نے ایک بیان میں کہا، ’یہ فلاڈیلفیا چڑیا گھر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، اور ہم اس خبر کو اپنے شہر، علاقے اور دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’مومی نامی مادہ کچھوا 1932 میں چڑیا گھر پہنچا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ جس نے بھی پچھلے 92 برس میں چڑیا گھر کا دورہ کیا ہے اس نے اسے دیکھا ہو گا۔‘اس کے مقابلے میں ابرازو کو اس چڑیا گھر میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ وہ پہلے جنوبی کیرولائنا کے ریوربینکس چڑیا گھر میں رہنے کے بعد 2020 میں فلاڈیلفیا لایا گیا تھا۔جو- ایلے موگرمین نے مزید کہا کہ ’فلاڈیلفیا چڑیا گھر کا وژن یہ ہے کہ کچھوے کے یہ بچے ہمارے سیارے پر گالاپاگوس کچھوؤں کی اب سے 100 سال بعد بڑھتی ہوئی آبادی کا حصہ ہوں گے۔‘ننھے کچھوے لاک ڈاؤن سے کیسے مستفید ہو رہے ہیںگہرے سمندر میں بھٹک جانے والا ملاح جو 95 دن تک ’کچھوے کھا کر‘ زندہ رہانایاب کچھوؤں کی سمگلنگ کے خلاف ’آپریشن ڈریگن‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

متنازعہ وقف بل، بھارتی مسلم قیادت نے تحریک کا اعلان کر دیا

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انڈیا میں لندن کا مشہور سرجن بن کر ’جعلی‘ ڈاکٹر کی ہارٹ سرجریز، 7 مریض چل بسے

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی لڑاکا طیارے جے 50 کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

پاکستان میں آئی فون 10 لاکھ روپے کا؟ ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

رولیکس کی گھڑی اور پی ایچ ڈی: ایک سیریئل ریپسٹ جس کے متاثرین کی فہرست دو براعظموں میں پھیلی ہوئی ہے

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

فلاڈیلفیا چڑیا گھر کے تقریباً 100 سالہ کچھوے پہلی بار والدین بن گئے

کھربوں کا نقصان اور تاریخی مندی: ٹرمپ کے اقدامات پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں کے لیے کتنے تباہ کُن ثابت ہوئے؟

تجارتی خسارہ نہیں چاہتا، ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی