غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری


ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر سے 1,047 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مزید 1,047 افغان شہریوں کو آج طورخم کے راستے باضابطہ طور پر ڈی پورٹ کیا جانا ہے، متعلقہ ادارے اس عمل کو مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب اٹک میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جہاں سینکڑوں افغان باشندے پکڑے گئے۔31 مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد حکومتی ہدایت پر اٹک پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 705 افغانیوں کو حراست میں لے کر ٹیکنیکل کالج میں بنائے گئے کیمپ میں منتقل کردیا۔جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جہاں سے 365 افغانیوں کو بسوں اور ٹرکوں کے ذریعے افغان باڈر پر منتقل کردیا گیا، جہنیں ایلیٹ فورس کے دستے بارڈر پر چھوڈ کر آئے، کیمپ میں بقایا رہ جانے والے افغان باشندوں کی سرکار کی طرف سے آخری مہمان نوازی جاری ہے۔ادھر راولپنڈی میں بھی افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق 130 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کردیا گیا، پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’تِکہ بنانے میں تاخیر کیوں کی؟‘ مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے تِکہ فروش قتل

اہل فلسطین کی مدد کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے فقدان کے باعث ’صارفین کو مالی نقصان‘

ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان

کپتان، پی ٹی آئی اور سرکار کا المیہ! اجمل جامی کا کالم

مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

ایک سال پہلے اربوں روپے خسارے والی پی آئی اے منافع بخش کیسے بن گئی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

’شبہ تھا کہ گڑبڑ ہے‘، لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی