ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، سرکردہ لیڈر سمیت 9 خوارج ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں سرکردہ لیڈر شیریں بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں، اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم رہیں گی۔دریں اثنا صدر اور وزیراعظم نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری نے پاک افغان سرحد پر دراندازی روکنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی بہادری قابل ستائش ہے، پاک افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔دوسری جانب، وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کی پذیرائی کی، اور کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے شرانگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔یاد رہے کہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’تِکہ بنانے میں تاخیر کیوں کی؟‘ مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے تِکہ فروش قتل

اہل فلسطین کی مدد کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے فقدان کے باعث ’صارفین کو مالی نقصان‘

ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان

کپتان، پی ٹی آئی اور سرکار کا المیہ! اجمل جامی کا کالم

مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

ایک سال پہلے اربوں روپے خسارے والی پی آئی اے منافع بخش کیسے بن گئی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

’شبہ تھا کہ گڑبڑ ہے‘، لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی