دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں: سپریم کورٹ


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، سابق جج سعید الزماں صدیقی سمیت دیگر کے کچھ فیصلے ہیں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے، تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں، خواجہ حارث نے کہا آرمی ایکٹ کے تحت آرمڈ فورسز خود بھی سویلین کی گرفتاری کر سکتی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ گرفتاری سے قبل ایف آئی آر کا ہونا ضروری ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جب کسی کو گرفتار کریں گے تو متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنا ہوتا ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ کی شق ٹو ڈی کے تحت ملزم تب بنتا ہے جب فرد جرم عائد ہو، خواجہ حارث نے موقف اپنایاکہ آئین پاکستان نے بذات خود کورٹ مارشل کے لیے منفرد اختیار سماعت دے رکھا ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کے مطابق فوجی عدالتیں آرٹیکل 175 کے زمرے میں نہیں آتیں، فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں پھر یہ بتا دیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل کے حوالے سے کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔عدالت نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی جواب الجواب جاری رکھیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

لاہور ائیرپورٹ میں کسٹم حکام سے خواتین کی ہاتھا پائی، تین خواتین گرفتار

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

کسانوں کے لئے خوشخبری،قرض کی حد بڑھادی گئی

پنجاب کے کن کن شہروں مین الیکٹرک بسین چلائی جائیں گی؟

قصور ڈانس پارٹی: پولیس زیرِ حراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

خشک سالی کا خطرہ: پنجاب میں نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی

قصور ڈانس پارٹی: کیا پولیس زیرِحراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی