کسانوں کے لئے خوشخبری،قرض کی حد بڑھادی گئی


کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کاشتکاروں کے قرض کی حد 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کاشتکاروں کے قرض کی حد 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ قرض کی حد بڑھانے سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تحت اب تک 36 ارب روپے کی خریداری کی جاچکی ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ 15 اپریل سے 15 مئی کے دوران کسان کارڈ کے پہلے فیز کے تحت کاشتکاروں کو دیئے قرض کی وصولی مکمل کرلی جائے گی، 16 مئی سے کسان کارڈ کے تحت کاشتکاروں کو خریف کیلئے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے، جس کیلئے 75 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلہ کے کاشتکار 30 فیصد کیش اور 25 فیصد رقم سے ڈیزل کی خریداری بھی کر پائیں گے۔ صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کے سلسلے میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں 80 فیصد گرے اسٹرکچر کا کام مکمل ہوچکا ہے جو اس سال 30 جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے دوران 8 مزید ماڈل ایگری مالز بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

لاہور ائیرپورٹ میں کسٹم حکام سے خواتین کی ہاتھا پائی، تین خواتین گرفتار

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

کسانوں کے لئے خوشخبری،قرض کی حد بڑھادی گئی

پنجاب کے کن کن شہروں مین الیکٹرک بسین چلائی جائیں گی؟

قصور ڈانس پارٹی: پولیس زیرِ حراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

خشک سالی کا خطرہ: پنجاب میں نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی

قصور ڈانس پارٹی: کیا پولیس زیرِحراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی