
پنجاب کے مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا،اس موقع پرمریم نواز کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزدانہوں نے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلا نے کیلئے جون کی ڈیڈلائن مقرر کی۔سرگودھا،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت 6اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور،فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی۔ن لیگ اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، خواجہ آصففیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کیلئے بھی پلان طلب کر لیا گیا،لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کیلئے 15روز کی مہلت دی گئی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن کا پلان بھی طلب کر لیا،اجلاس میں لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری دی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں،لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔ملکی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویرخواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو،ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کیلئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔