ایپل، ٹیسلا اور مائیکروسافٹ کےشیئرز میں ایک سال کی بد ترین کمی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد ایپل، ٹیسلا اور مائیکروسافٹ کے حصص میں ایک سال کی بد ترین کمی ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کےحصص مزید 7 فیصد گر کر 223 ڈالر پر آ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے حصص میں 4.5 فیصد جب کہ مائیکروسافٹ کے شیئرز میں 4.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کرپٹو کرنسی کے شیئرز میں 5.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد کم ہو کر 78 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپدوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مارکیٹ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے ، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصانان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد ایشیائی اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف اسٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں

یورپی کمیشن کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف لگانے کی تجویز

ایران کیساتھ ایٹمی پروگرام پرمذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ کادعویٰ

ملتان، کسٹم کا جعفر ایکسپریس پرچھاپہ، کروڑوں ڈالرکا اسمگل شدہ سامان برآمد

بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات کا دن، ملاقاتیوں کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم آج شروع ہوگا

زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا اور رہائی ہو گی، زکوۃ و عشر پنجاب

اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عطا اللہ تارڑ

ایپل، ٹیسلا اور مائیکروسافٹ کےشیئرز میں ایک سال کی بد ترین کمی

پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پرائیویٹ پارٹنر اسکولز کی ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری

پشاور میں ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیلئے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

چیئرمین سینیٹ اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

متنازعہ وقف بل، بھارتی مسلم قیادت نے تحریک کا اعلان کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی