پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا: اسحاق ڈار


وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرل فورم 2025 کا آج افتتاحی روز ہے جو تین اہم سیشنز پر مشتمل ہوگا جبکہ 9 اپریل کو ریکو ڈِک پر تفصیلی سیشن اور پینل ڈسکشنز ہوں گی۔اس اہم موقع پر 8 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت حکومت کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہوں گے۔فورم کے پہلے روز آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائیل جباروف، امریکی اہلکار ایرک مائرز اور سعودی نائب وزیر صنعت عبداللہ العینیزی وزارتی سیشنز میں شریک ہوں گے۔جولیان کیٹل، ووڈ میک کی کے وائس چیئرمین، عالمی کموڈٹی رجحانات اور پاکستان کے کردار پر خصوصی پریزنٹیشن دیں گے۔بیرک گولڈ کے سی ای او مارک برسٹو ریکو ڈِک اور پاکستان میں کان کنی کے مستقبل پر اہم خطاب کریں گے۔ریکو ڈِک پر جامع سیشن 9 اپریل کو ہوگا، جس میں عالمی ماہرین اور منصوبے کے رہنما اس کی پیشرفت اور امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔زِجن مائننگ کے شین شاؤ یانگ، آئی ایچ سی کے سید بسار شیب، اور محمد علی ٹبہ پینل مباحثے میں پاکستان کی معدنی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے محمد علی ٹبہ اور ایف ڈبلیو او کے ڈی جی ایکسپلوریشن پر پانچ منٹ کا اہم بریفنگ سیشن دیں گے۔سعودی جیالوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشمرانی اور عالمی ماہرین معدنی نقشہ سازی اور ابھرتی معیشتوں کے لیے جیولوجیکل سروے کی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔برنڈ ٹیگلر، ڈاکٹر وانگ ہونگلیانگ، ڈاکٹر پال اور ڈاکٹر پیٹر زاؤاڈا عالمی سرویز اور ترقی پذیر ممالک کے تجربات شیئر کریں گے۔ریکوڈک پروجیکٹ کی ترقی پر پینل بحث میں، ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اساک مارے، ویئر منرلز کے جے ڈی سنگلٹن، اور بیرک گولڈ کے جیمز فرگوسن سمیت ماہرین شرکت کریں گے۔قومی معدنی پالیسی پر ڈاکٹر حامد اشرف، ویل جابر، ویڈمیکنزی اور وائٹ اینڈ کیس کے ماہرین سرمایہ کاری، قانون اور اصلاحات پر پینل گفتگو کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنزبل کی مخالفت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پنجاب پولیس کا کچے میں پکا آپریشن، کچہ جمال کا علاقہ واگزار کروا لیا

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سیکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

بلوچستان کی ’خونی سڑک‘ کون سی ہے جس کی تعمیر کے لیے اب ہر پاکستانی حصہ ڈالے گا

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ہمراہ گورنربلوچستان کا دورہ روس

تنخواہ دارطبقے کیلئے خوشخبری،بجٹ میں بڑے ریلیف کا امکان

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری اور طوفان، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

صوبے کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ ہوں، گورنر پنجاب

بھنگ کی کاشت قانونی قرار، خیبر پختونخوا کے کن علاقوں میں کاشت کی اجازت ہو گی؟

بھنگ کی کاشت قانونی قرار، خیبرپختونخوا کے کن علاقوں میں کاشت کی اجازت ہو گی؟

ججز سنیارٹی کیس میں تمام درخواستیں خارج کی جائیں، وفاقی حکومت کا جواب

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں گاڑیوں سمیت املاک کو نقصان: ’ایسا لگ رہا تھا جیسے آسمان سے گولے برس رہے ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی